• 13 جولائی, 2025

آج کی دعا

رَبُّنَا اللّٰهُ الَّذِي فِي السَّمَاءِ، تَقَدَّسَ اسْمُكَ، أَمْرُكَ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، كَمَا رَحْمَتُكَ فِي السَّمَاءِ فَاجْعَلْ رَحْمَتَكَ فِي الْأَرْضِ، اغْفِرْ لَنَا حُوبَنَا وَخَطَايَانَا، أَنْتَ رَبُّ الطَّيِّبِينَ، أَنْزِلْ رَحْمَةً مِنْ رَحْمَتِكَ وَشِفَاءً مِنْ شِفَائِكَ عَلٰى هَذَا الْوَجَعِ

(سنن ابوداؤد کتاب الطب باب کیف الرقی، حدیث نمبر 3892)

ترجمہ: ہمارا رب اللہ ہے جو آسمان میں ہے۔ (اے اللہ!) تیرا نام مقدس ہے، آسمان اور زمین میں تیرا حکم نافذ ہے’، تیری رحمت جس طرح آسمان میں (عام) ہے زمین میں بھی (عام) کر دے، ہمارے گناہ اور خطائیں معاف کر دے، تو پاک لوگوں کا رب ہے، اپنی رحمت اور شفاء کا ایک حصہ اس بیماری پر نازل فرمادے۔

یہ ہمارے سید ومولیٰ، خیرالبشر پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی جامع دعائے رحمت ومغفرت ہے۔

سیدنا حضرت ابوالدرداء ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ ﷺ فرماتے تھے ’’تم میں سے جس کو کوئی تکلیف ہو جائے یا اس کا بھائی بیمار ہو جائے تو اسے یوں دم کرے (مندرجہ بالا دعا) تو وہ شفاء پا جائے گا۔‘‘

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

جماعت احمدیہ ڈیٹرائیٹ کا جلسہ یوم مصلح موعود ؓ  کا انعقاد

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 اپریل 2022