• 9 اگست, 2022

جماعت احمدیہ ڈیٹرائیٹ کا جلسہ یوم مصلح موعود ؓ  کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے ڈیٹرائیٹ امریکہ کی جماعت نے مسجد محمود میں دو سال کے بعد پہلا جلسہ In Person منعقد کیا۔ اس سے قبل دو سال تک کووڈ کی وجہ سے جلسہ تو ہوا تھا لیکن بذریعہ Zoom اور اس طرح لوگ گھروں سے زوم کے ذریعہ جلسہ میں شامل ہوتے تھے۔ اب خدا تعالی کے فضل سے دو سال بعد پہلی مرتبہ جلسہ مسجد میں منعقد ہوا۔ اور 250 سے زائد لوگ اس جلسہ میں شامل تھے۔ جلسہ یوم مصلح موعود 20 فروری 2022 کو منایا گیا۔جلسہ کے شروع میں نماز عصر ادا کی گئی اور ڈنر کیا گیا۔ 6 بجے شام پروگرام مکرم مقبول احمد صدر جماعت ڈٹیرائٹ کی صدارت میں تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزم ایان طاہر نے کی۔ عزیزم ہاشم بخاری نے اس کا انگریزی ترجمہ پیش کیا۔

مکرم ریجنل قائد مسعود خان نے خوش الحانی سے اردو نظم سنائی اور انگریزی ترجمہ پیش کیا اسکے بعد۔ مکرم مقبول طاہر نے اپنے صدارتی ریمارکس میں سب کو خوش آمدید کیا اور پیشگوئ مصلح موعود کا پس منظر بیان کیا۔ مکرم مرزا مبشر احمد نے پیشگوئ مصلح موعود کا الہامی الفاظ اردو میں پڑھ کر سنایے۔ اسکے بعد عزیزم اریض احمد نے اس کا انگریزی ترجمہ پیش کیا۔ اسکے بعد ڈاکٹر احمد منیر نے حضرت مصلح موعود کے بارے میں آپ کی دورس نظرکے بارے میں تقریر کی۔ نیز جماعتی اتحاد اور دیگر کارنامے بھی بیان کئے۔ عزیزم ہارون لغمانی نے حضرت مرزا بشیرالدین محمود احمد صاحب (رضی اللہ عنہ) کے سنہری کارنامے بیان کئے۔ عزیزہ صباحہ احمد نے نظم پڑھی۔ اور مکرم محمود احمد قریشی زعیم انصار اللہ ڈیٹرائیٹ نے پیشگوئی کے ان الفاظ کہ ’’اس کی شہرت تمام دنیا میں پھیل جائے گی اور قومیں اس سے برکت پائیں گی‘‘ کے بارے میں تقریر کی۔ مکرم عثمان منگلا نے سوال و جواب کا ایک دلچسپ پروگرام کیا جس میں سب نے حصہ لیا۔

آخر میں خاکسار نے تقریر کی۔ خاکسار نے اپنی تقریر میں:
احباب کو قادیان میں 1944 میں جو پہلا جلسہ ہوا تھا اسکے تاریخی حقائق بیان کئے۔

قادیان میں جلسہ یوم مصلح موعود کے بعد ہوشیارپور، دہلی، لاہور اور لدھیانہ میں جو جلسے ہوئے ان میں حضرت مصلح موعود خود بنفس نفیس شامل ہوئے اور آپ نے پیشگوئ مصلح موعود کے حقیقی مصداق کے بارے میں جو ارشادات تھے وہ بھی خاکسار نے سنائے۔

نیز حضرت مصلح موعود نے نظام خلافت کے استحکام کےلیے جو کو ششیں کی تھیں وہ بیان کیں۔

اسکے بعد آخر میں خاکسار نے اختتامی دعا کرائی۔ الحمد للّٰہ یہ جلسہ بہت کامیاب رہا۔

{سید شمشاد ناصر۔ مبلغ امریکہ}

پچھلا پڑھیں

رمضان کے دوسرے عشرہ، مغفرت اور اس میں بخشش طلب کرنے کی ادعیہ ماثورہ

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ