طلوعِ فجر کے بعد سورج نکلنے تک نوافل جائز نہیں
ایک شخص کا سوال حضرت صاحب (مسیح موعودؑ) کی خدمت میں پیش ہوا کہ نماز ِ فجر کی اذان کے بعد دوگانہ فرض سے پہلے اگر کوئی شخص نوافل ادا کرے تو جائز ہے یا نہیں؟
فرمایا:۔
نماز فجر کی اذان کے بعد سورج نکلنے تک دو رکعت سنت اور دو رکعت فرض کے سوا اور کوئی نماز نہیں ہے۔
(بدر 7 فروری 1907ء صفحہ4)
(داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)