• 4 مئی, 2025

سانحہ ارتحال

•مکرم راشد جاوید مبلغ سلسلہ۔ کونو ریجن، سیرالیون تحریر کرتے ہیں۔
قارئین الفضل کو نہایت افسوس سے یہ اطلاع دی جاتی ہےکہ مکرم کومبا مورسے آف وورڈو جماعت۔ کونو ریجن، سیرالیون مورخہ 29 مئی 2022ء کو قلیل عارضہ کے بعد بعمر75سال وفات پا گئے ہیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔

مرحوم 2018ء میں بیعت کر کے سلسلہ میں داخل ہوئے۔ مرحوم نہایت ہنس مکھ اور ملنسار طبیعت کے مالک تھے اور نماز باجماعت باقاعدگی سے ادا کرتے تھے۔ مرحوم مسجد کے ہمسایہ تھے اور جماعتی کاموں میں ہر ممکن تعاون کرتے تھے۔ تمام چندوں میں باقاعدہ تھے۔ جب بھی چندہ طلب کیا جاتا تو جو پاس ہوتا ادا کر دیتے۔ مبلغین کرام اور جماعتی نمائندوں کابے حد احترام کرتے تھے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور جنت میں جگہ دے اور انکی اولاد کو انکی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق دے۔آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 جون 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ