• 2 مئی, 2024

ایک سبق آموزبات

آجکل کے دور میں قرض لینا ایک عادت اور ایک فیشن بن چکا ہے۔ مختلف کمپنیاں اپنی اپنی پراڈکٹس بیچنے کے لیے نت نئے طریق اختیار کرتی ہیں اور ان کا بنیادی مقصد زیادہ سے زیادہ صارف اکٹھے کرنا ہوتا ہے، اب تقریبا ہر چیز (موبائل فون سے لے کر کار تک اور کپڑوں سے لے کر گھر تک) ہر جگہ سے آسان قرض پر دستیاب ہوتی ہے اور اس قرض کے ساتھ سود لگا ہوتا ہے جس کی وجہ سے اصل قیمت بہت بڑھ جاتی ہے لیکن لوگ اپنی وقتی آسانی دیکھتے ہیں اور آخر کار بہت مشکل مالی حالات میں گھر جاتے ہیں۔ چدّر دیکھ کر پیر پھیلانے اور خواہشات پر کنٹرول کرنے کے سنہری اصولوں پر عمل کر کے ہم قرض اور سود کی لعنت سے بچ سکتے ہیں۔

(طاہر احمد۔ نمائندہ روزنامہ الفضل آن لائن فن لینڈ)

پچھلا پڑھیں

پروگرامز بسلسلہ یوم خلافت، بواکے ریجن آئیوری کوسٹ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 جولائی 2022