• 28 اپریل, 2024

پروگرامز بسلسلہ یوم خلافت، بواکے ریجن آئیوری کوسٹ

خدا تعالیٰ کے فضل سے امسال (2022) بھی ماہ مئی میں بواکے (Bouaké) ریجن میں یوم خلافت کے حوالہ سے مختلف پروگرامز منعقد کئے گئے جن کی ایک جھلک پیش خدمت ہے۔

1۔ بواکے شہر (Bouaké)

بواکے شہر میں ماہ مئی میں 3 خطبات بعنوان خلافت مکرم ابراہیم صلہ صاحب معلم سلسلہ نے دیئے اسی طرح بعد از نماز مغرب دو درس اور بعد از نماز فجر بھی دو مرتبہ خلافت کے موضوع پر درس دیئے گئے۔مورخہ 29 مئی بروز اتوار مسجد فضل عمر بواکے میں ایک جلسہ کا اہتمام کیاگیا جو کہ خاکسار(باسط احمد ریجنل مشنری) کی زیر صدارت ہوا۔تلاوت و نظم کے بعد مکرم صلہ ابراہیم صاحب معلم سلسلہ نے برکات خلافت کے عنوان سے تقریر کی۔ بعد ازاں ڈاکی ساگا ہارون صاحب صدر جماعت بواکے نے بعنوان خلافت کی بابت صحائف قدیم اور قرآن و حدیث میں پیش گوئیاں تقریرکی۔ اس کے بعد خاکسارنے منصب خلافت اور خلافت سے ذاتی تعلق کی اہمیت و ضرورت کے عنوان سے تقریر کی۔مکرم کونے داؤد صاحب صدر خدام الاحمدیہ آئیوری کوسٹ نے خلافت کے زیر انتظام قائم نظام شوری نیز شوری آئیوری کوسٹ 2022 کی مختصر رپورٹ پیش کی۔بعد ازاں دلچسپ مجلس سوال و جواب کا بھی انعقاد کیاگیا۔ دعا کے ساتھ بابرکت اجلاس کا اختتام ہوا اور تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیاگیا جو کہ لجنہ اور ناصرات کی ایک ٹیم نے تیار کیا۔

2۔ نیاکارا جماعت (Niakara)

اس جماعت میں دوران ماہ مئی 2 خطبات بعنوان مکرم جاراسوبا سلیمان صاحب لوکل مشنری نے دیئے اسی طرح بعد از نماز مغرب دو مرتبہ دروس کے ذریعے بھی خلافت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔مورخہ 28 مئی بروز ہفتہ نیاکارا شہر میں لوکل مشنری نیاکارا کی زیر صدارت ایک جلسہ خلافت کا بھی انعقاد کیا گیا۔جس میں مکرم جاراسوبا سلیمان صاحب نے حاضرین سے خلافت کی ضرورت اور اہمیت کے بارہ میں خطاب کیا۔

3۔ Diembrossedougou جماعت

اس جماعت میں مئی کے دوران دو خطبات جمعہ مکرم مینزہ وترا صاحب معلم سلسلہ نے بعنوان خلافت دیئے۔اسی طرح نماز مغرب کے بعد 3 مرتبہ درس بابت اہمیت و برکات خلافت دیئے گئے۔

4۔ پےکاہا جماعت (Pekaha)

اس جماعت میں 29 مئی بعد از نماز مغرب ایک اجلاس بابت خلافت کا انعقاد ہوا جس میں لوکل مشنری مکرم جارا سوبا سلیمان صاحب نے حاضرین جلسہ سے برکات خلافت کے عنوان پر خطاب کیا۔ الحمد للّٰہ علی ذلک

اللہ تعالیٰ ہم سب کو خلافت سے ہمیشہ وابستہ رہنے اور اسکی برکات سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: باسط احمد۔ مبلغ سلسلہ آئیوری کوسٹ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 جولائی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ