• 19 اپریل, 2024

خلاصہ خطاب دوسرا دن جلسہ سالانہ برطانیہ مؤرخہ 6؍اگست 2022ء

خلاصہ خطاب دوسرا دن جلسہ سالانہ برطانیہ امیر المؤمنین سیّدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ الله فرمودہ مؤرخہ6؍اگست 2022ء بمقام حدیقۃ المہدی، آلٹن؍ہمپشئر یوکے
الله تعالیٰ کے فضل سے امسال دنیا بھر میں پاکستان کے علاوہ 355 نئی جماعتیں قائم ہوئیں ، اِن کے علاوہ  855 نئے مقامات پرپہلی بار احمدیت کا پودا لگا  نیز گزشتہ سال کی نسبت 51 ہزار 615 اضافہ کے ساتھ امسال اب تک109 ممالک کی 160 سے زائد اقوام کی ایک لاکھ 76 ہزار 836 سعید روحوں کی سلسلہ عالیہ احمدیہ میں شمولیت

حضور انور ایدہ الله نے تشہد، تعوذ اور سورۃالفاتحہ کی تلاوت کے بعددوران سال نازل ہونے والے افضال الٰہیہ کا تذکرہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا!

نئی جماعتوں کا قیام

الله تعالیٰ کے فضل سے اِس سال دنیا بھر میں پاکستان کے علاوہ 355 نئی جماعتیں قائم ہوئی ہیں، اِن کے علاوہ 855 نئےمقامات پرپہلی بار احمدیت کا پودا لگا ہے، 40 نئی جماعتوں کے قیام کےساتھ کانگو کنشاسا سرفہرست، تنزانیہ دوسرے اور سیرالیون تیسرے نمبر پر ہے۔

نئی مساجد کی تعمیر اور جماعت کو عطاء ہونے والی مساجد

جماعت کو دوران سال الله تعالیٰ کے حضور جو مساجد پیش کرنے کی توفیق ملی اُن کی مجموعی تعداد 209ہے، جن میں سے 147 نئی مساجد تعمیر ہوئی ہیں اور 62 بنی بنائی مساجد عطا ءہوئی ہیں۔ دوران سال افریقہ گھانا میں 20 مساجد تعمیر ہوئیں اور اِس طرح مساجد کی کُل تعداد 762 ہو چکی ہے، سیرالیون میں مساجد کی تعداد1556ہے جبکہ نائیجیریا میں 1400نیز بیلیز میں اِمسال پہلی تعمیر شدہ احمدیہ مسجد نور کا افتتاح ہؤا۔

مشن ہاؤسز اور تبلیغی مراکز میں اضافہ

الله تعالیٰ کے فضل سےدوران سال مشن ہاؤسز میں 123 کا اضافہ ہؤا ہے،مشن ہاؤسز اور تبلیغی سینٹرز کے قیام کے حوالہ سے پہلے نمبر پر سیرالیون اور تنزانیہ رہے جبکہ دوسرے پر بینن اور تیسرے پر گھانا رہا۔

وسع مکانك کے تحت جائیدادوں کی خرید اور عمارات کی تعمیر

حضور انور ایدہ الله نےمتفرق ممالک میں جائیدادوں کی خریداری اورمختلف عمارات کی تعمیر کا تفصیلی تذکرہ کرنے کے بعد جماعت احمدیہ کے خصوصی امتیاز وقار عمل کی بابت ارشاد فرمایا!افریقہ کے ممالک میں جماعتیں مساجد اورمشن ہاؤسز کی تعمیر میں وقارعمل کے ذریعہ حصہ لیتی ہیں، اِسی طرح دنیا کےدوسرے ممالک میں بھی جماعتیں اب مساجد، سینٹرز اور تبلیغی مراکز کی تعمیر میں بہت سارے کام وقار عمل کے ذریعہ سے کر رہی ہیں۔چنانچہ امسال 108ممالک کی موصولہ رپورٹ کےمطابق 68186 وقار عمل کے ذریعہ 29 لاکھ 59ہزار یو ایس ڈالرز کی بچت ہوئی۔

بمطابق رپورٹ وکالت تصنیف یُو کے

امسال قرآن کریم کا اسپینش ترجمہ پرنٹ کروایا گیا، اِسی طرح نئے خط منظور فونٹ کے ساتھ انگریزی ترجمہ از حضرت مولوی شیر علی صاحب رضی الله عنہ کی طباعت کی گئی ہے، پانچ تصانیف حضرت مسیح موعود علیہ السلام  کاانگریزی ترجمہ کیا گیا ہے، اِن کے علاوہ ملفوظات جلد دہم اور حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل رضی الله عنہ کی تصنیف رد تناسخ کا انگریزی ترجمہ کیا گیا ۔عربی ڈیسک کو دوران سال حضرت مسیح موعودؑ کی 12 کتب کا عربی ترجمہ فائنل کر کے پرنٹنگ کے لئے بجھوانے کی توفیق ملی، نظارت نشرو اشاعت قادیان کی رپورٹ کے مطابق الله تعالیٰ کے فضل سے روحانی خزائن کی 88 کتب میں سے78کا ہندی ترجمہ شائع ہو چکاہے۔اِسی طرح حضرت مسیح موعودؑ کی 72کتب جرمن زبان میں شائع ہوچکی ہیں۔

رپورٹ وکالت اشاعت (طباعت)

95 ممالک سے موصولہ رپورٹ کے مطابق دوران سال 505 مختلف کتب،پمفلٹ اور فولڈرز وغیرہ 46زبانوں نیز 67لاکھ 19 ہزار372کی تعداد میں طبع ہوئے۔وہ دس ممالک ،جن میں زیادہ تعداد میں لٹریچر شائع کیا گیا، اُن میں نمبر ایک جرمنی، ہالینڈ دوسرے اور یُوکےتیسرے نمبر پر رہا۔

بمطابق رپورٹ وکالت اشاعت (ترسیل)

22 ممالک کو 47 زبانوں میں ایک لاکھ 25 ہزار 110 سے زائد تعداد میں کتب بجھوائی گئیں،جن کی کُل مالیت 4 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈ ہے۔ جماعت کے ذریعہ فری لٹریچر 5071، مختلف عناوین کی کتب و فولڈرز 47 لاکھ 51 ہزار کی تعداد میں مفت تقسیم کئےگئے،  جس کے ذریعہ دنیا بھر میں 82 لاکھ 92 ہزار سے زیادہ افراد تک پیغام پہنچا۔دنیا کے 101 ممالک میں اب تک 106 سے زائد مرکزی اور ریجنل لائبریریوں کا قیام ہو چکا ہے۔

رقیم پریس اور افریقن ممالک کےاحمدیہ پرنٹنگ پریس

الله تعالیٰ کے فضل سے امسال رقیم پریس فارنہم کو بڑی تعداد میں جماعتی کتب اور لٹریچر طبع کرنے کی توفیق ملی، چھپنے والی کتب کی تعداد2 لاکھ29 ہزارسے اوپر ہے، اِس کے علاوہ رسالہ انصار الدین، النصرت، وقف نَو رسالہ جات مریم اور اسماعیل، چھوٹے پمفلٹ، لیف لیٹس اور جماعتی دفاتر کی اسٹیشنری وغیرہ چھاپنے کی توفیق ملی۔ افریقن سات ممالک میں قائم احمدیہ پرنٹنگ پریسز نے 5 لاکھ 71 ہزار سے اوپر لٹریچر اور کتب شائع کیں۔

لیف لیٹس کی تقسیم

امسال 102 ممالک میں مجموعی طور پر 76 لاکھ 11 ہزار سے اوپر لیف لیٹس تقسیم ہوئے اور اِس کے ذریعہ ایک کروڑ 16 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد تک پیغام پہنچا۔ اِن میں جرمنی نمبر ایک، پھر یُوکے اور آسٹریا ہے۔

رپورٹ اسٹالز و بُک فیئرز

6 ہزار 41 نمائشوں کے ذریعہ9 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد تک اسلام احمدیت کا پیغام پہنچانے کی توفیق ملی، 1234 قرآن کریم کے تراجم تحفتًامختلف مہمانوں کو دیئے گئے، 4820 بُک اسٹالز اور بُک فیئرزکے ذریعہ 11 لاکھ 34 ہزار سے زائدافراد تک پیغام پہنچا۔

جماعتی رسائل و اخبارات

اِس وقت دنیا بھر میں جماعت اور ذیلی تنظیموں کے تحت 24 زبانوں میں 120تعلیمی، تربیتی اور معلوماتی مضامین پر مشتمل اخبارات و رسائل شائع ہورہے ہیں ۔ 27 مئی 2019ء سے ہفتہ میں دو روز باقاعدگی سے شائع ہونےوالےاخبارالفضل انٹرنیشنل کو دوران سال پانچ خصوصی نمبروں سمیت 101 شمارے شائع کرنے کی توفیق ملی،امسال اِس کی ویب سائٹ، ٹویٹر اور فیس بُک کے ذریعہ سے3 کروڑ 71 لاکھ سے زائد لوگوں تک پیغام حق پہنچا۔ انگریزی دان طبقہ کے لئے شائع ہونے والا ہفت روزہ الحکم کے پڑھنے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ میڈیا آرگنائزیشن کی حیثیت اختیار کرنےوالا ریویو آف ریلیجنز جس کا اجراء حضرت مسیح موعودؑ نے 1902ء میں فرمایا تھا اِس کو 120 سال ہو چکے ہیں، یہ رسالہ انگریزی میں ماہوار، جرمن میں ہردوسرے ماہ جبکہ فرینچ اور اسپینش میں سہ ماہی شائع ہو رہا ہے۔ دوران سال یہ رسالہ انگریزی، فرینچ، اسپینش اور جرمن زبانوں میں 2 لاکھ سے زائد تعداد میں پرنٹ ہؤا۔

روزنامہ الفضل آن لائن

لندن سے شائع ہونے والا روزنامہ الفضل آن لائن کی انسٹاگرام، ٹویٹر، فیس بُک اسٹیٹس اور پی ڈی ایف کے ذریعہ چار لاکھ سے زائدتک قارئین کی تعداد پہنچ چکی ہے۔

پریس اینڈ میڈیا آفس

دوران سال 291خبریں اور مضامین شائع کرنے کی توفیق ملی جس کے ذریعہ ایک محتاط اندازہ کے مطابق 3 کروڑ سے زائد افراد تک جماعت کاپیغام پہنچا۔

الاسلام ویب سائٹ

قرآن کریم سرچ کی نئی ویب سائٹ OpenQuran.com کو مزید بہتر بنایا گیا ہے، الاسلام پر قرآن کریم پڑھنے اور سننے کے لیے جدید دیدہ زیب ReadQuran.app کے پہلے موبائل ورژن کا اجرا ءہؤا ہے۔ انگریزی زبان میں330 اور اردو زبان میں ایک ہزار کتب ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ انگریزی زبان میں 6 نئی کتب ایپل، گوگل اورAmazon پر شائع کی گئی ہیں، اب تک 91 کتب اِس پلیٹ فارم پر شائع ہو چکی ہیں۔ اردو اور انگریزی میں17 نئی آڈیو کتب تیار کی گئی ہیں، اِس طرح اب تک اردو میں82 اور انگریزی میں 51 کتب کی آڈیو فائلز تیار ہو چکی ہیں۔ خطبات جمعہ حضور انور ایدہ الله 20زبانوں میں آڈیو اور ویڈیو میں دستیاب ہیں۔

تحریک وقف نَو

الله تعالیٰ کے فضل سےاِس وقت دنیا بھر میں واقفین نَو کی تعداد78 ہزار ہے، جس میں45 ہزار 832 لڑکے اور 32 ہزار 168 لڑکیاں ہیں۔ امسال نئی درخواستیں جن پر والدین کو ابتدائی منظوری بجھوائی گئی اِن کی تعداد 3519 ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ تعداد ہر سال بڑھ رہی ہے۔

مرکزی شعبہ آئی ٹی

یہ شعبہ بھی الله تعالیٰ کے فضل سے بڑا فعال ہو چکا ہے اور اچھا کام کر رہا ہے نیز مرکزی دفاتر کی آئی ٹی میں مدد کرنے میں کافی کام کر رہاہے۔

ایم ٹی اے انٹرنیشنل

اِس کے 16 ڈیپارٹمنٹ، 503 کارکنان، 269 مرد اور 144 خواتین جبکہ 80 ایسے ہیں جن کو تنخواہ کا الاؤنس ملتاہے، ایم ٹی اے افریقہ کے ذریعہ مختلف افریقی ممالک میں 12 اسٹوڈیوز اور بیوروز قائم ہیں، 150 کارکنان یہاں کام کر رہے ہیں۔ اللہ کے فضل سے دنیا کے مختلف ممالک کے لئے ایم ٹی اے کے 8 چینل 24 گھنٹے نشریات نیز 23 مختلف زبانوں میں رواں ترجمہ پیش کر رہے ہیں۔ کینیا،روانڈا اَور مایوٹ آئی لینڈ میں 3نئے اسٹوڈیوز بنے ہیں، کیمرون میں ایم ٹی اے کیبل سسٹم پربھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ریڈیو اسٹیشنز و ٹی پروگرامز کے ذریعہ تبلیغ اسلام

اِس وقت الله تعالیٰ کے فضل سے 25 جماعتی ریڈیو اسٹیشنز میں سے مالی میں 15، برکینا فاسو میں 4، سیرالیون میں 3 اور تنزانیہ، گیمبیا، کانگو کنشاسا میں ایک، ایک ہے۔ وائس آف اسلام ریڈیو کی لندن کے علاوہ بھی توسیع ہو گئی ہے۔ 24گھنٹے کی نشریات کے علاوہ دیگر ٹی وی پروگرامز 74 ممالک میں ٹی وی، ریڈیو چینل جماعت کا پیغام دے رہے ہیں، امسال 2686 ٹی وی پروگرامز کے ذریعہ 2519 گھنٹے وقت ملا جبکہ ریڈیو اسٹیشنز کے ذریعہ 24762 گھنٹے پر مشتمل 17204 پروگرامز نشر ہوئے،ایک محتاط اندازہ کے مطابق اِن کے ذریعہ 34کروڑ لوگوں سے زائد افراد تک پیغام پہنچا۔

مجلس نصرت جہاں

افریقہ کے 12 ممالک میں37 اہسپتال و کلینک کام کر رہے ہیں، 48 مرکزی اور 34 مقامی ڈاکٹرز خدمات سر انجام دے رہے ہیں نیز ایک ڈینٹل کلینک کا لائبیریا میں اجراء ہؤاہے۔ افریقہ کے11 ممالک میں 615 پرائمری و مڈل اسکول ہیں، جبکہ 10 ممالک میں 80 اسیکنڈری اسکول کام کر رہے ہیں، نائیجرمیں پہلے احمدیہ کلینک کا اجراء ہؤا ہے۔

(قمر احمد ظفر۔ نمائندہ روزنامہ الفضل آن لائن جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 اگست 2022

اگلا پڑھیں

خلاصہ اختتامی خطاب جلسۂ سالانہ برطانیہ مؤرخہ7؍اگست 2022ء