• 25 اپریل, 2024

آج کی دعا

میں دعا کرتا ہوں کہ خدا اس میں برکت دے اور اسی کو بہشتی مقبرہ بنا دے اور یہ اس جماعت کے پاک دل لوگوں کی خوابگاہ ہو جنہوں نے درحقیقت دین کو دنیا پر مقدم کر لیا۔اور دنیا کی محبت چھوڑ دی۔ اور خدا کے لئے ہوگئے اور پاک تبدیلی اپنے اندر پیدا کرلی اور رسول اللہ ﷺ کے اصحاب کی طرح وفاداری اور صدق کا نمونہ دکھلا یا۔آمین یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ

(رسالہ الوصیت، روحانی خزائن جلد20 صفحہ316)

یہ حضرت اقدس مسیحِ موعوؑ کی بہشتی مقبرہ اور اس میں دفن ہونے والوں کے لئے دعا ہے۔ حضرت اقدس مسیحِ موعودؑ نے تین مرتبہ یہ بابرکت دعا کی ہے۔

آپؑ رسالہ الوصیت میں مزید فرماتے ہیں :
پھرمیں دعا کرتا ہوں کہ اے میرے قادر خدا اس زمین کو میری جماعت میں سے اُن پاک دلوں کی قبریں بناجو فی الواقع تیرے لئے ہوچکے اور دنیا کی اغراض کی ملونی انکے کاروبار میں نہیں۔ آمین یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔

پھر میں تیسری دفعہ دعا کرتا ہوں کہ اے میرے قادر کریم اے خدائے غفورو رحیم تو صرف ان لوگوں کو اس جگہ قبروں کی جگہ دے جو تیرے اس فرستادے پر سچا ایمان رکھتے ہیں اور کوئی نفاق اور غرض نفسانی اور بدظنی اپنے اندر نہیں رکھتے اور جیسا کہ حق ایمان اور اطاعت کا ہے بجالاتے ہیں۔اور تیرے لئے اور تیری راہ میں اپنے دلوں میں جان فدا کرچکے ہیں۔جن سے تو راضی ہے اور جن کو تو جانتا ہے کہ وہ بکلی تیری محبت میں کھوئے گئے اور تیرے فرستادہ سے وفاداری اور پورے ادب اور انشراحی ایمان کے ساتھ محبت اور جانفشانی کا تعلق رکھتے ہیں۔ آمین یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔

(رسالہ الوصیت، روحانی خزائن جلد20 صفحہ316-318)

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

گفتگو کا سلیقہ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 ستمبر 2021