• 19 اپریل, 2024

طلباء مدرسۃ الحفظ کی جانب سے گورنمنٹ ہسپتال (سیرالیون)

طلباء مدرسۃ الحفظ کی جانب سے گورنمنٹ ہسپتال
بو ریجن میں عیادت مریضان

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے2021ء میں سیرالیون میں جماعت احمدیہ سیرالیون کے سو سال پورے ہونے پر حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مدرسۃ الحفظ سیرالیون کے قیام کی منظوری عطا فرمائی ہے اور کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔

کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کو بروئے کار لاتے ہوئے محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے طلباء مدرسۃ الحفظ سیرالیون کو مؤرخہ 13 اگست 2021ء بروز جمعۃ المبارک بو ریجن کے گورنمنٹ ہسپتال میں تقریبًا35 مریضوں کی عیادت، ان میں پھلوں کی تقسیم نیز تقریبًا 61 غیراحمدی احباب و خواتین میں جماعت احمدیہ کے تعارف کے موضوع پر لیف لیٹس تقسیم کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

ہسپتال کے ایم ایس مکرم S.K Amara صاحب و دیگر ڈاکٹر صاحبان بشمول سٹاف ارکان نے طلباء کی اس کاوش کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور جماعت کی خدمتِ انسانیت کی کوششوں کو احسن الفاظ میں سراہا۔ علاوہ ازیں وہاں موجود غیر از جماعت احباب نے نہایت خندہ پیشانی سے لیف لیٹس وصول کیے، انہیں پڑھنے میں دلچسپی ظاہر کی اور جماعت کی عمدہ تعلیمات کا اعتراف کیا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی تمام ہدایات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری حقیر کاوشوں کوقبول فرمائے۔ آمین۔

(رپورٹ عبدالہادی قریشی و حافظ اسداللہ وحید، سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 ستمبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ