• 4 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

مکذّبین کے استہزاء کے مقابل پر مومن بندگان خدا کی دعا

کفّار اور اللہ تعالیٰ کی آیات جھٹلانے والے جب روزِ قیامت اقرار جرم کر لیں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ دور ہو جاؤ اور مجھ سے کوئی کلام نہ کرو کیونکہ تم میرے ان مومن بندوں کو ہنسی اور ٹھٹھے کا نشانہ بناتے تھے جو یہ دعائیں پڑھتے تھے ان کے صبر کی وجہ سے آج میں نے ان کو بہت جزاء دی ہے۔

رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاغۡفِرۡ لَنَا وَارۡحَمۡنَا وَاَنۡتَ خَیۡرُ الرّٰحِمِیۡنَ ﴿۱۱۰﴾

(المؤمنون: 110)

ترجمہ:اے ہمارے رب! ہم ایمان لے آئے ہیں سو تو ہم کو بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو سب رحم کرنیوالوں میں سے اچھا ہے۔

(قرآنی دعائیں از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ42)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

ریجنل جلسہ سالانہ کمپالا ر یجن، یوگنڈا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 ستمبر 2022