• 22 جولائی, 2025

چھوٹی مگر سبق آموز بات

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں:
یہاں ہر چیز پر ingredients لکھے ہوتے ہیں، بعض اوقات چاکلیٹ یا بسکٹ لیتے وقت لوگ احتیاط نہیں کرتے یا جیم (jam) یا اس قسم کی چیزیں لیتے وقت احتیاط نہیں کرتے حالانکہ اس میں واضح طور پر لکھا ہوتا ہے کہ اس میں الکوحل ملی ہوئی یا اس میں سؤر کی چربی ملی ہوئی ہے یا اور کوئی چیز ملی ہوئی ہے، تو پڑھ کے لیا کریں۔ چونکہ مجھے تجربہ ہوا ہے بعض لوگ تحفے میں بعض دفعہ لے آتے ہیں، مَیں احتیاط کرتا ہوں اور مَیں نے پڑھا تو اس میں الکوحل ملا ہوا تھا، ہر احمدی کو احتیاط کرنی چاہیے۔

(خطبہ جمعہ فرمودہ 9 جولائی 2004ء)

(مدیحہ مصّور کاہلوں- ریجائنا، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

پہلا اردوکیمپ، سال 2021ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 اکتوبر 2021