• 22 اپریل, 2024

واقفین بچوں کو پہلے قرآن حفظ کرائیں

حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے 7؍دسمبر 1917ء کو خطبہ جمعہ میں اشاعت اسلام کے لئے زندگی وقف کرنے کی تحریک کرتے ہوئے واقفین بچوں کو قرآن حفظ کروانے کی ذیلی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:
’’جو لوگ اپنے بچوں کو وقف کرنا چاہیں وہ پہلے قرآن کریم حفظ کرائیں۔کیونکہ مبلغ کیلئے حافظِ قرآن ہونا نہایت مفید ہے۔بعض لوگ خیال کرتے ہیں اگر بچوں کو قرآن حفظ کرانا چاہیں تو تعلیم میں حرج ہوتا ہے، لیکن جب بچوں کو دین کے لئے وقف کرنا ہے تو کیوں نہ دین کے لئے جو مفید ترین چیز ہے وہ سکھا لی جائے۔ جب قرآن کریم حفظ ہو جائے گا تو اور تعلیم بھی ہو سکے گی۔ میرا تو ابھی ایک بچہ پڑھنے کے قابل ہواہے اور میں نے تو اس کو قرآن شریف حفظ کرانا شروع کرادیاہے۔ایسے بچوں کا تو جب انتظام ہوگا اس وقت ہوگا اور جو بڑی عمر کے ہیں وہ آہستہ آہستہ قرآن حفظ کرلیں گےلیکن جو زندگی وقف کرنا چاہتے ہیں، مجھ سے مشورہ کریں کہ کون سا پیشہ سیکھیں گے۔ پھر ان کے متعلق وہ پہلو اختیار کیا جائےگا جو زیرِ نظر ہوگا۔‘‘

(خطبات محمود جلد5 صفحہ612-613)

(مرسلہ: راشد مجید)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 اکتوبر 2022

اگلا پڑھیں

اگر بیعت کا حق ادا کرنا ہے تو مسجدوں کی رونقیں مستقل قائم کرنی ہوں گی