ایک دوسرے کو دعا کے لئے کہنا
ایک دفعہ حضرت عمر ؓنے اپنے آقا حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے عمرہ کرنے کی اجازت چاہی۔ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دیتے ہوئے فرمایا:
لَاتَنْسَنَا یَآ اُخَیَّ مِنْ دُعَآئکَ
کہ اے میرے بھائی! ہمیں اپنی دعاؤں میں نہ بھولنا۔ ایک روایت میں ہے کہ آپﷺ نے فرمایا:
اَشْرِکْنَایَآ اُخَیَّ فِیْ دُعَآئِکَ
یعنی اے میرے بھائی! ہمیں اپنی دعا میں شامل رکھنا۔
حضرت عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ یہ ایسا کلمہ تھا کہ اگر مجھے اس کے بدلے ساری دنیا بھی مل جاتی تو اتنی خوشی نہ ہوتی۔
(سنن ابی داؤد، کتاب الوتر)
(مرسلہ: درثمین احمد۔جرمنی)