• 2 مئی, 2024

مبارک صد مبارک

مبارک صد مبارک
صد سالہ جشن تشکر لجنہ اماء اللہ عالمگیر مبارک ہو

سیدنا حضرت مصلح موعودؓ نے آج سے سو سال قبل 25؍دسمبر 1922ء کو احمدی مستورات کے لیے لجنہ اماء اللہ کی تنظیم کی بنیاد رکھی۔ جس کے سو سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں جشن تشکر منایا جا رہا ہے۔ حضرت مصلح موعودؓ نے جماعت احمدیہ کے افراد کوعمر کے اعتبار سے جن پانچ تنظیموں میں تقسیم فرمایا ان میں سب سے اوّل مستورات کی تنظیم لجنہ اماء اللہ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔

قارئین کے علم میں ہے کہ کچھ عرصہ سے جماعت مختلف حیثیتوں سے اپنے سو سالہ دور سے گزر رہی ہے۔ ذیلی تنظیموں کے اعتبار سے لجنہ اماء اللہ پہلی تنظیم ہے جو حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے مبارک تاریخ ساز دور میں اپنے سو سال کا سفر نہایت کامیابی و کامرانی کے ساتھ پورا کرنے جا رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے لجنہ اماء اللہ عالمگیر کے لیے، جماعت احمدیہ کے لیے بہت خیر و برکت کا موجب بنائے۔ آمین

ادارہ الفضل آن لائن اس تاریخی موقع پر حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی اجازت اور رہنمائی سے مؤرخہ 15؍دسمبر تا 21؍دسمبر 2022ء 6 دنوں میں 96صفحات پر مشتمل خصوصی نمبر شائع کر رہا ہے۔ اس سے قبل جلسہ سالانہ بر طانیہ 2022ء کے موقع پر مؤرخہ یکم اگست تا 3؍اگست 2020ء تین دن لجنہ اماء اللہ کی تاریخ و مقصد پر خصوصی نمبر شائع کیا جا چکا ہے۔ جن کے لنکس یہ ہیں:

https://www.alfazlonline.org/01/08/2022/63585/
https://www.alfazlonline.org/02/08/2022/63586/
https://www.alfazlonline.org/03/08/2022/63608/

اس تاریخ ساز موقع پر ادارہ الفضل اپنے پیارے امام ہمام حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ اور دنیا بھر کی تمام ممبرات لجنہ کی خدمت میں الہام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مبارک الفاظ میں مبارک صد مبارک پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ پہلے سو سال کی بنیادی حیثیت کو آئندہ اس پر تعمیر ہونے والی سو سالہ عمارتوں کے لیے ترقی و فتوحات کا پیش خیمہ بنائے۔ اس سو سال میں وفات پا جانے والی مخلص اور وفا سے لبریز خواتین کی مغفرت فرمائے ان کے درجات بلند ہوں اور موجودہ خواتین و آئندہ تا قیامت آنے والی خواتین کو لجنہ کی بنیاد کو سیسہ اور سیمنٹ جیسے مضبوط ایمان رکھنے والی خواتین کے اخلاص و وفا پر چلنے کی توفیق دیتا رہے۔

بارک اللّٰہ لکم یا ممبرات لجنہ
کان اللّٰہ معکم و ایدکم بنصرہ العزیز
ابو سعید
ایڈیٹر روز نامہ الفضل آن لائن لندن

پچھلا پڑھیں

نظم صد سالہ جوبلي لجنہ اماءاللہ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 دسمبر 2022