• 6 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

سفر کی دُعا

حضرت عبد اللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی غزوہ یا حج یا عمرہ سے واپس تشریف لاتے تو ہر بلندی پر چڑھتے ہوئے تین مرتبہ اللّٰہ اکبر کہتے اور (اُترتے ہوئے) یہ کلمات دُہراتے:

لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیءٍ قَدِیرٌ آئِبُوْنَ تَا ئِبُوْنَ عَابِدُوْنَ لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ

(بخاری کتاب الدعوات بَاب الدُّعَاءِ إِذَا أَرَادَ سَفَرًا أَوْ رَجَعَ)

ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ ایک ہے، اس کا کوئی شریک نہیں بادشاہت اُسی کی ہے۔ سب تعریف بھی اسی کو حاصل ہے اور وہ ہر ایک امر پر قادر ہے۔ ہم لوٹ رہے ہیں توبہ کرتے ہوئے، عبادت کرتے ہوئے (اور) اپنے ربّ کی تعریف کرتے ہوئے۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ104-105)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

نظم صد سالہ جوبلي لجنہ اماءاللہ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 دسمبر 2022