• 2 مئی, 2024

الفضل کی خدمت و معاونت میں احمدی خواتین کو خراج تحسین

الفضل کی خدمت و معاونت میں احمدی خواتین کو خراج تحسین
صد سالہ جوبلی کے موقع پر ادارہ کی طرف سے ہدیہٴ تبریک

حضرت امیر الموٴمنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے روزنامہ الفضل ربوہ کے صد سالہ جوبلی کے موقع پر جو معرکۃ الآراء تاریخی پیغام احباب جماعت کو بھجوایا۔ اس میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
’’الفضل کا کام احباب جماعت کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنا، خلیفہٴ وقت کی آواز اُن تک پہنچانا نیز جماعتی ترقی اور روز مرہ کے اہم جماعتی حالات و واقعات سے با خبر رکھنا ہے۔ چنانچہ اس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ملفوظات اور ارشادات شائع ہوتے ہیں۔ خلفائے احمدیت کے خطبات و خطابات اور تقاریر وغیرہ شائع ہوتی ہیں اور یہ خلیفۂ وقت اور احباب جماعت کے مابین رابطے اور تعلق کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ اس میں دنیا کے مختلف ممالک سے جماعتی مراکز کی رپورٹیں چھپتی ہیں۔ جن سے مبلغین اور سلسلہ کے مخلصین کی نیک مساعی کا علم ہوتا ہے اور جماعت کی ترقی اور وسعت کا پتہ چلتا ہے۔ ’’الفضل‘‘ میں مختلف موضوعات پر اہم اور مفید معلوماتی مضامین بھی شائع ہوتے ہیں جو احباب جماعت کی روحانی پیاس بجھاتے ہیں۔ اور ان کی دینی، اخلاقی اور علمی تعلیم وتربیت کا سامان کرتے ہیں الفضل کا مطالعہ بہت سی بھٹکی روحوں کی ہدایت کا ذریعہ ہے۔‘‘

(روزنامہ الفضل صد سالہ جوبلی نمبر2013ء صفحہ2)

حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ کے الفاظ ‘‘الفضل میں مختلف موضوعات پر اہم اور مفید مضامین شائع ہوتے ہیں جو احباب جماعت کی روحانی پیاس بجھاتے ہیں اور ان کی دینی اور اخلاقی اور علمی تعلیم و تربیت کا سامان کرتے ہیں۔’’ میں جماعت کے تمام طبقے برابر کے شریک ہیں۔ جن میں احمدی خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ حصّہ لیتی ہیں۔ الفضل آن لائن کے مختلف شعبہ ہائے اخبار میں مستورات کا حصہ مردوں سے کہیں کم نہیں رہا۔ میری نظر سے مضامین و آرٹیکلز لکھنے کے حوالے سے مرد قلمکاروں کے ساتھ لکھنے والی خواتین کے نام بھی گزرتے ہیں۔ شعراء کی اگر بات کی جائے تو خواتین کا پلڑا برابر ہی نظر آتا ہے۔ پروف کرنے، مواد تلاش کرنے، حوالہ ڈھونڈنے میں خواتین برابر کی شریک نظر آتی ہیں بلکہ مضامین پر تبصرہ کرنے، اپنی آراء دینے میں خواتین مردوں کی نسبت پیش پیش ہیں۔ انگلش سے اردو ترجمہ کرنے والے والنٹیرز (خدمت گزار) ہوں یا صوتی آواز میں نام مانگے جا رہے ہوں تو خواتین کی تعداد مردوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ ریڈر شپ کے حوالے سے اگر مردوں اور خواتین میں موازنہ کیا جائے تو خواتین کی تعداد زیادہ ہی محسوس ہوتی ہے۔ احمدی خواتین کے اس ذوق اور شوق کو دیکھتے ہوئے میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک دور میں چلا جاتا ہوں جب ازواج مطہرات اور صحابیات نے مختلف جنگوں میں صحابہ کے شانہ بشانہ حصہ لیا اور اُس دور میں لوہے کی بنی ہوئی تلواروں سے لڑیں اور آج یہ احمدی خواتین حضرت سلطان القلم علیہ السلام کی معاونات بنتے ہوئے لوہے کے قلم سے آج کے دور کی مناسبت سے قلمی جہاد کر رہی ہیں۔ یوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ان الفاظ پر پورا اترتی رہتی ہیں۔

؎مبارک وہ جو اَب ایمان لایا
صحابہؓ سے ملا جب مجھ کو پایا
وہی مَے اُن کو ساقی نے پِلا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِیْ اَخْزَی الْاَعَادِیْ

الفضل آن لائن کے ساتھ احمدی مستورات و خواتین کا رشتہ مثالی ہے۔ ان کی الفضل سے بے لوث محبت کو دیکھتے ہوئے مجھے خیا ل گزرا کہ ممبرات لجنہ اپنی سو سالہ تقریبات بڑی شان سے منا رہی ہیں۔ کیوں نہ اس تاریخی موقع پر ان احمدی خواتین کے نام تاریخ میں محفوظ کر لیے جائیں جو مسلسل گزشتہ کچھ عرصہ سے الفضل آن لائن میں لوہے کے قلم کو استعمال کرتے ہوئے معاونت کر رہی ہیں۔ اس سے یوں جہاں لکھنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی ہو گی اور پہلے سے بڑھ کر لکھیں گی وہاں نئی خواتین اور بچیوں کو قلم آزمائی کی طرف ترغیب ہوگی۔ اللہ تعالیٰ ان تمام کو جزائے خیر دے اور ان کے علم و عرفان میں برکت دے۔ آمین

ذیل میں دی گئی فہرست بہت احتیاط اور دعاؤں سے تیار کی گئی ہے۔ اگر کسی کا نام لکھنے سے رہ گیا ہو تو وہ ضرور اپنے نام سے مطلع کرے اور اس میدان میں نئے آنے والیاں نئے عزم کے ساتھ داخل ہوں۔ اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ ہو۔ آمین

جرمنی

مکرمہ درثمین احمد آصف جرمنی
مکرمہ عائشہ چوہدری جرمنی
مکرمہ منزہ سلیم جرمنی
مکرمہ ثمرہ خالد جرمنی
مکرمہ مبارکہ شاہین جرمنی
مکرمہ مظفرہ ثروت جرمنی
مکرمہ مریم رحمان جرمنی
مکرمہ ڈاکٹر نجم السحر جرمنی
مکرمہ سعدیہ طارق جرمنی
مکرمہ صبیحہ محمود جرمنی
مکرمہ آصفہ سمرن جرمنی
مکرمہ محمودہ احمد جرمنی
مکرمہ نادیہ حمید جرمنی
مکرمہ صفورہ ممتاز جرمنی
مکرمہ لبنیٰ بشارت جرمنی
مکرمہ نرگس ظفر جرمنی
مکرمہ امۃ الجمیل غزالہ جرمنی
مکرمہ سیّدہ شمیم جرمنی
مکرمہ شازیہ باسط خان جرمنی
مکرمہ احمدی بیگم جرمنی
مکرمہ مغفورہ درانی (نظم) جرمنی
مکرمہ ڈاکٹر سعدیہ تسنیم (نظم) جرمنی
مکرمہ فرحت ضیاء راٹھور (نظم) جرمنی

برطانیہ

مکرمہ صفیہ بشیر سامی لندن
مکرمہ امۃ القدوس لندن
مکرمہ ذکیہ فردوس برطانیہ
مکرمہ مدثرہ عباسی لندن
مکرمہ طیبہ طاہرہ لندن
مکرمہ امۃ الحکیم عائشہ لندن
مکرمہ ناصرہ رشید لندن
مکرمہ کوثر ضیاء لندن
مکرمہ سیّدہ ثریا صادق لندن
مکرمہ بشریٰ بختیارخان لندن
مکرمہ مبشرہ شکور لندن
مکرمہ نغمات نیر لندن
مکرمہ حافظہ ڈاکٹر فارعہ منصور لندن
مکرمہ طیبہ منصور چیمہ لندن
مکرمہ طیبہ شہناز کریم لندن
مکرمہ راشدہ مصطفٰے لندن
مکرمہ عائشہ صدیقہ (نظم) لندن
مکرمہ نسیم اختر بریڈ فورڈ لندن
مکرمہ خالدہ اقبال شیفیلڈ لندن

فرانس

نصرت قدسیہ وسیم فرانس
مکرمہ تسنیم انجم فرانس

ہالینڈ

مکرمہ عطیۃ العلیم ہالینڈ
مکرمہ درثمین خان ہالینڈ

ناروے

مکرمہ نبیلہ فوزی رفیق ناروے
مکرمہ طاہرہ زرتشت ناروے
مکرمہ قدسیہ نور والا ناروے
مکرمہ نبیلہ شاہین ناروے
مکرمہ طیبہ مبارکہ ناروے
مکرمہ کنیز بتول نجمہ ناروے

ڈنمارک

مکرمہ عفت وہاب بٹ ڈنمارک
مکرمہ عائشہ صدیقہ (نظم) ڈنمارک

آسٹریلیا

مکرمہ وسیمہ اُپل آسٹریلیا
مکرمہ عابدہ چوہدری آسٹریلیا
مکرمہ خالدہ نزہت آسٹریلیا
مکرمہ شازیہ افروز آسٹریلیا

امریکہ

مکرمہ امۃ الباری ناصر امریکہ
مکرمہ آنسہ محمود بقا پوری امریکہ
مکرمہ حسنیٰ مقبول احمد امریکہ
مکرمہ ادیبہ کفیل امریکہ
مکرمہ ثمینہ آرائیں امریکہ
مکرمہ عطیۃ الباری غنی امریکہ
مکرمہ فوزیہ منصور امریکہ
مکرمہ عطیۃ العزیز غنی امریکہ
مکرمہ رضیہ بیگم امریکہ
مکرمہ ڈاکٹر منصورہ شمیم (نظم) امریکہ

کینیڈا

مکرمہ صدف علیم صدیقی کینیڈا
مکرمہ بشریٰ نذیر آفتاب کینیڈا
مکرمہ منزہ ولی سنوری کینیڈا کینیڈا
مکرمہ ناصرہ احمد کینیڈا
مکرمہ امۃ القیوم انجم کینیڈا
مکرمہ طیبہ حبیب کینیڈا
مکرمہ زاہدہ یاسمین کینیڈا
مکرمہ بشریٰ ارشد کینیڈا
مکرمہ صادقہ چوہدری کینیڈا
مکرمہ زاہدہ باسط کینیڈا
مکرمہ سعیدہ خانم کینیڈا
مکرمہ شمیم اختر کینیڈا
مکرمہ سدرۃ المنتہیٰ کینیڈا
مکرمہ ناصرہ حفیظ کینیڈا
مکرمہ ریحانہ صدیقہ بھٹی کینیڈا
مکرمہ روبینہ چوہدری کینیڈا

بحرین

مکرمہ فائقہ بشریٰ بحرین
مکرمہ عنبرین احمد بحرین
مکرمہ فرحت سلطانہ بھٹی بحرین

انڈیا

مکرمہ امۃ الشافی رومی قادیان
مکرمہ فوزیہ گل انڈیا
مکرمہ منصورہ فضل من (نظم) قادیان
مکرمہ امۃ الحئی تحسین (نظم) قادیان

برکینا فاسو

مکرمہ صائمہ ناصر برکینا فاسو
مکرمہ راشدہ مصطفٰے برکینا فاسو

تنزانیہ

مکرمہ رخسانہ مظفر تنزانیہ
مکرمہ عظمیٰ ربانی تنزانیہ

مالٹا

مکرمہ بشریٰ سعید عاطف (نظم) مالٹا
مکرمہ عارفین اکبر (نظم) مالٹا

فجی

مکرمہ سعدیہ مبارکہ عرف دیا جیم (نظم) فجی
مکرمہ فہمیدہ بٹ (نظم) فجی

قمر الانبیاء حضرت مرزا بشیر احمد ایم اے رضی اللہ عنہ قلم کے استعمال کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ:
’’زبان کے مقابلہ پر قلم کو یہ امتیاز بھی حاصل ہے کہ اس کا حلقہ نہایت وسیع اور اس کا نتیجہ بہت لمبا بلکہ عموماً دائمی ہوتا ہے۔ زبان کی بات عام طور پر منہ سے نکل کر ہوا میں گم ہو جاتی ہے سوائے اس کے کہ اسے قلم کے ذریعہ محفوظ کر لیا جائے مگر قلم دنیا بھر کی وسعت اور ہمیشگی کا پیغام لے کر آتی ہے اور پریس کی ایجاد نے تو قلم کو وہ عالمگیر پھیلاؤ اور دوام عطا کر دیا ہے جس کی اس زمانہ میں کوئی نظیر نہیں کیونکہ قلم کا لکھا ہوا گویا پتھر کی لکیر ہو تا ہے جسے کوئی چیز مٹا نہیں سکتی۔‘‘

(سیف کا کام قلم سے دکھایا ہے ہم نے از الفضل ربوہ 26؍دسمبر 1958ء)

پھر اس مضمون کے آخر پر آپؓ احباب و خواتین کو مخاطب ہو کر فرماتے ہیں:
’’پس اے عزیزو اور دوستو! اپنے فرض کو پہچانو اور سلطان القلم کی جماعت میں ہو کر اسلام کی قلمی خدمت میں وہ جوہر دکھاؤ کہ اسلاف کی تلواریں تمہاری قلموں پر فخر کریں۔ تمہارے سینوں میں اب بھی سعد بن ابی وقاص اور خالد بن ولید اور عمرو بن عاص اور دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور قاسم اور قتیبہ اور طارق اور دوسرے فدایانِ اسلام کی روحیں باہر آنے کے لئے تڑپ رہی ہیں۔ انہیں راستہ دو کہ جس طرح وہ قرون اولیٰ میں تلوار کے دھنی بنے اور ایک عالم کی آنکھوں کو اپنے کارناموں سے خیرہ کیا۔ اسی طرح وہ تمہارے اندر سے ہو کر (کیونکہ اب خدا بھی انہی قدرتوں کا مالک ہے) قلم کے جوہر دکھائیں اور دنیا کی کایا پلٹ دیں۔

پس اے احمدی نوجوانو! آؤ اور اس چمنستان کی وادیوں میں گھوم کر دنیا کو نئے علوم سے شناسا کرو۔ آؤ اور اسلام کی نشاۃ ثانیہ کی تعمیر میں حصہ لے کر اقوامِ عالم کو علم و عرفان کے وہ خزانے عطا کرو کہ حجاز اور بغداد اور قرطبہ اور قدس اور مصر کی یادگاریں زندہ ہو جائیں۔ تا دنیا تم پر فخر کرے اور آسما ن تم پر رحمت کی بارشیں برسائے اور آنے والی نسلیں تمہاری یاد سے امنگ اور ولولہ حاصل کریں۔ اے کاش کہ ایسا ہی ہو۔

وَآخِرُ دَعْوٰنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

(روز نامہ الفضل ربوہ 26؍دسمبر 1958ء)

(ابو سعید)

پچھلا پڑھیں

نظم صد سالہ جوبلي لجنہ اماءاللہ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 دسمبر 2022