• 17 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

سوتے وقت کی دعا نمبر 2

حضرت براء بن عازب ؓبیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو سوتے وقت پڑھنے کے لئے یہ دُعا سکھائی اور فرمایا کہ اگر اِس رات تمہاری وفات ہو گئی تو فطرتِ صحیحہ پر وفات ہو گی۔ اور اگرتم نے صبح کی تو (اِس دُعا کی برکت سے) تمہیں خیر و بھلائی حاصل ہو گی۔

اَللّٰھُمَّ اَسْلَمْتُ نَفسِیْ اِلَیْکَ وَ وَجَّھْتُ وَجْھِی اِلَیْکَ وَ فَوَّضْتُ اَمْرِیْ اِلَیْکَ وَ اَلْجَأتُ ظَھْرِیْ اِلَیْکَ رَغْبَۃً وَ رَھْبَۃً اِلَیْکَ لَا مَلْجَاَ وَ لَا مَنْجَاَ مِنْکَ اِلَّا اِلَیْکَ آمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِیْ اَنْزَلْتَ وَ بِنَبِیِّکَ الَّذِیْ اَرْسَلتَ

(بخاری کتاب الدعوات)

ترجمہ: اے اللہ! مَیں نے اپنی جان تجھے سونپی اور اپنی توجہ تیری جانب کی۔ اور اپنا سب معاملہ تیرے سپرد کیا اور تیری طرف رغبت رکھتے ہوئے اور تیرے خوف سے تجھے ہی اپنا سہارا بنایا۔ تیرے سوا کوئی پناہ گاہ اور نجات کی جگہ نہیں۔ مَیں تیری کتاب پر جو تو نے نازل کی اور تیرے نبی پر جو تو نے بھیجا ایمان لایا ہوں۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ118-119)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعہ فرمودہ 13؍جنوری 2023ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 جنوری 2023