• 29 اپریل, 2024

اعلان نکاح و تقریب پر مسرت

مکرم ڈاکٹر محمد احمد اشرف (واقفِ زندگی) یہ اعلان کرواتے ہیں:
حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت دورہٴ امریکہ کے دوران موٴرخہ 15؍اکتوبر 2022ء کو مسجد بیت الرحمٰن۔ میری لینڈ میں میری بیٹی عزیزہ ڈاکٹر مائرہ احمد کے نکاح کا اعلان عزیز ڈاکٹر مرزا مجادل احمد ابن مکرم لیفٹیننٹ کرنل (ر) مرزا نصیر احمد آف اسلام آباد کے ساتھ بعد از نماز ظہر و عصر مبلغ دس ہزار امریکن ڈالر پر فرمایا اور دعا بھی کروائی۔

Albany نیویارک میں مکرمہ نعیمہ درد ملک کی رہائش گاہ پر موٴرخہ 25؍نومبر 2022ء کو تقریب رخصتانہ اور اگلے روز دعوتِ ولیمہ منعقد ہوئی۔ ہر دو تقاریب کے مواقع پر تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد حبیب الرحمٰن درد صاحب نے اجتماعی دعا کروائی۔

عزیزہ مائرہ احمد مکرم مولانا محمد شفیع اشرف مرحوم کی پوتی اورمکرم بشیرالدین احمد خاکی ولد عبد الرحمٰن خاکی صاحب کی نواسی اور حضرت مولانا عبد الرحیم دردؓ کی نسل سے ہیں۔ جبکہ عزیزم ڈاکٹر مرزا مجادل احمد، حضرت ڈپٹی میاں محمد شریف ؓکے پڑ پوتے، مکرم فلائیٹ لیفٹیننٹ میاں محمد لطیف (لطیف پائلٹ) کے پوتے اور مکرم میجر محمد عبد السمیع ورک ولد مکرم ڈاکٹر محمد عبد الرشید کے نواسے ہیں نیز یہ حضرت مولانا عبد الکریم سیالکوٹیؓ کے برادر نسبتی حضرت منشی محمد اسماعیل سیالکوٹی ؓکی نسل سے ہیں۔ عزیزم تحریک وقف ِ نو میں شامل ہیں۔ قارئینِ الفضل کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل و کرم سے اس رشتہ کو ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔آمین۔

ادارہ الفضل کی طرف سے مبارکباد قبول فرمائیں

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی