• 29 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

مکرمہ نسیم زہرہ زوجہ عبد الغفور ناصر مرحوم آٹواہ ایسٹ جماعت۔ کینیڈا سے تحریر کرتی ہیں:
مکرم عبد الغفور ناصر ولد مکرم عبد الستار ناصر مرحوم آف ربوہ (سابق درویش) حال مقیم آٹواہ ایسٹ جماعت کینیڈا ایک لمبی اور صبر آزما بیماری کے بعد 72سال کی عمر میں وفات پاگئے ہیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ

مکرم عبد الغفور ناصر کی پیدائش قادیان کی تھی۔ آپ سات بھائی اور دو بہنوں میں سب سے بڑے تھے۔ آپ ماسٹر محمد ابراہیم صاحب شاد آف چک چہور 117 کے داماد اور محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب کے ہم زلف تھے۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے آپ کو جماعتی خدمات کی توفیق بھی ملتی رہی۔ آپ نے عرصہ 6سال بطور سیکرٹری ضیافت آٹواہ کی خدمت کی توفیق پائی۔ اسی طرح آپ کو 1994ء تا 1999ء نصر ت جہاں اکیڈمی ربوہ میں کام کا موقع ملا۔ آپ جماعتی عہدیداران اور قریبی عزیزواقارب کے ساتھ بہت ہی حسن اخلاق کے ساتھ پیش آتے اور ان کی خاطر تواضع کر کے بے حد خوشی محسوس کرتے تھے۔ آپ بہت ہی باہمت، با اخلاق، رحمدل، بلند حوصلہ رکھنے والے اور سب سے حسن سلوک سے پیش آتے اور نہایت ہی اخلاص و وفا کا شاہکار تھے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی تمام نیکیاں قبول فرمائے اور آپ کے اہل خانہ کو ان نیکیوں کو جاری و ساری رکھنے کی بھر پور توفیق عطا فرمائے۔ آپ نے بیماری کا ایک لمبا عرصہ بستر پر گزارا جو نہ صرف آپ کے لیے بلکہ اہل خانہ کے لیے بھی ایک آزمائش کا وقت تھا مگر کبھی بھی کوئی لفظ شکوہ کا زبان پر نہیں لائے۔

تدفین کے لیے آپ کا جسد خاکی ٹورانٹو لایا گیا جہاں پر 28؍اکتوبر 2022ء کو بریمپٹن میموریل گارڈن میں آپ کی تدفین عمل میں آئی۔ آپ کے پسماندگان میں خاکسار اہلیہ کے علاوہ دو بیٹیاں نائمہ ہما۔ صائمہ حنا۔ دو بیٹے عثمان قیوم اور لقمان داؤد اور درجن بھر پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں چھوڑے ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان سے رحم کا سلوک فرمائے
اور ان کے درجات بلند کرتا چلا جائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی