• 4 مئی, 2024

بدر کے مقام پر دوبارہ ہماری پوری جنگ ہو گی

اُحد سے لوٹتے وقت ابوسفیان نے یہ اعلان کیا تھا اور چیلنج دیا تھا کہ آئندہ سال بدر کے مقام پر دوبارہ ہماری پوری جنگ ہو گی۔ آنحضرتﷺ نے بھی اس چیلنج کو قبول کیا اور اعلان فرمایا کہ ٹھیک ہے، آ جانا۔ بہر حال 4ہجری میں آنحضرتﷺ نے ڈیڑھ ہزار صحابہ کا لشکرتیار کیا اور لشکر لے کر اس میدان کی طرف نکلے۔ ادھر ابو سفیان نے بھی مکہ میں دوہزار کا لشکر تیار کیا لیکن دل میں ڈرتا بھی تھا کہ یہ لشکر مسلمانوں کے مقابلے کے لئے تھوڑا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کفار کا لشکر مکہ سے کچھ دور باہر آ کر پھر واپس مڑگیا۔ اور یہ بہانہ کر دیا کہ یہ قحط کا سال تھا اور ہماری تیاری نہیں ہوئی، اور اگلے سال اچھی طرح تیاری کر کے ہم پھر نکلیں گے۔ پس کفار جو یہ چال چلنا چاہتے تھے کہ مسلمانوں کو ڈرا کر اور بڑے لشکر کی خبر دے کر خوفزدہ کر کے جنگ کے لئے نکلنے سے روک دیں، ان کی یہ تدبیر بھی کامیاب نہیں ہوئی۔

(ماخوذازالطبقات الکبریٰ لابن سعد الجزاء الثانی صفحہ279-280 باب غزوہ رسول اللہؐ بدر الموعد مطبوعہ بیروت1996)

پچھلا پڑھیں

اعلان ولادت

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 فروری 2022