• 13 جولائی, 2025

آج کی دعا

اَللّٰہُمَّ تَوَفَّنِیْ مَعَ الْأَبْرَارِ وَلَا تُخَلِّفْنِیْ فِی الْأَشْرَارِ وَقِنِیْ عَذَابَ النَّارِ وَأَلْحِقْنِیْ بِالأَخْیَارِ

(الطبقات الکبریٰ لابن سعد الجزء الثالث صفحہ177ذکر ھجرۃ عمر بن الخطاب مطبوعہ داراحیاء التراث العربی 1996ء)

ترجمہ: اے اللہ! مجھے نیک لوگوں کے ساتھ وفات دے اور مجھے برے لوگوں میں پیچھے نہ چھوڑ اور مجھے آگ کے عذاب سے بچا اور مجھے نیک لوگوں کے ساتھ ملا دے۔

یہ حضرت عمرؓ کی نیکی پر قائم رہنے اور اسی حالت میں خدا کی طرف اٹھائے جانے کی عظیم الشان دعا ہے۔

پیارے امام عالی مقام سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں
تفسیر رازی میں ہے کہ قیصر نے حضرت عمرؓ کو لکھا کہ مجھے سردرد ہے جو ٹھیک نہیں ہو رہی۔ آپ میرے لیے کوئی دوا بھجوائیں تو حضرت عمرؓ نے اس کے لیے ٹوپی بھجوائی۔ جب وہ اسے اپنے سر پر رکھتا تو اس کے سر میں درد رک جاتی اور جونہی وہ اسے سر سے اتارتا اسے دوبارہ سردرد ہو جاتی۔ پس اس بات سے وہ متعجب ہوا اس نے ٹوپی میں تلاش کیا اور اس میں ایک کاغذ پایا جس میں بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم لکھا ہوا تھا۔ یہ تفسیر رازی کا ایک ذکر ہے۔

(تفسیر کبیر لامام رازی جلد 1 صفحہ 143 مطبوعہ دار الکتب العلمیۃ بیروت)

حضرت عمرؓ کی دعائیں ہیں بعض۔ عَمرو بن میمون بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمرؓ یہ دعا کیا کرتے تھے کہ (مندرجہ بالا دعا)۔

(خطبہ جمعہ 19 نومبر 2021ء)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

اعلان ولادت

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 فروری 2022