• 5 مئی, 2024

ساؤتھ افریقہ میں خشک راشن کی تقسیم

ساؤتھ افریقہ میں ہیومینیٹی فرسٹ کے تحت
خشک راشن کی تقسیم

اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہیومینیٹی فرسٹ ساؤتھ افریقہ کو مورخہ 30 دسمبر 2021 کو بنیادی کھانے کی اشیاء پر مشتمل خشک پارسل 500 کی تعداد میں خریدنے کی توفیق ملی۔ یہ پارسل مکئی کے آٹے میدے چینی چاول اور کھانا پکانے کے تیل پر مشتمل تھے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ ذَالِکَ۔

یہ سامان کیپ ٹاؤن کی ایک مقامی بڑی کمپنی یعنی شاپرایٹ سے 50000 رانڈ سے زائد خرچ یعنی قریبا 3200 امریکی ڈالر سے خریدا گیا۔

یہ پارسل کم آمدنی والے گھرانوں یا وہ لوگ جو کوویڈ 19 سے متاثر ہو کر اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے نیز بوڑھے اور معذور افراد میں تقسیم کئے گئے۔

اس میں سے 200 پارسل فرانسہویئک ٹاؤن میں تقسیم کئے گئے، 100 پارسل ہنوورپارک میں، ہیڈ یڈی فیلڈ اور ریٹریٹ کے علاقہ میں 60 اور پارل ولینگٹن ٹاؤن میں 90 اسی طرح کائیلیچہ ٹاؤن میں 50 پارسل تقسیم کئے گئے۔

اس کار خیر میں چیرمین ڈاکٹر واسعو سونیباری صاحب کے علاوہ ہیومینٹی فرسٹ کے دیگر منتظمین اور رضاکاروں نے بھرپور محنت کی اور اس کار خیر کو سرانجام دیا، جماعت کے علاوہ کچھ اور رضا کاروں کی بھی خدمات شامل حال رہیں اللہ تعالیٰ انھیں بھی جزا سے نوازے آمین۔

دعا کی خاطر چیرمین صاحب کے علاوہ جن چند عہدیداروں اور رضاکاروں نے نماٰیاں مدد کی ان کا زکر کرنا مناسب ہوگا۔

مکرم ابراھیم جمن صاحب ڈائریکٹر، مکرم قاسم ایفولانی صاحب ڈائریکٹر، رضاکاروں میں رمیز جمن، عدنان احمد زاہد، احسان ڈاروی، محمد سعید صاحب، ریاض سعید صاحب، اور امینہ ایلم صاحبہ شامل ہیں، اللہ تعالیٰ ان سب کو اجر عظیم سے نوازے، آمین

(رپورٹ: منصور احمد زاہد۔ نمائندہ الفضل آن لائن ساؤتھ افریقہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 فروری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ