• 12 مئی, 2024

سانحہ ارتحال

  • مکرمہ صادقہ چوہدری ۔کینیڈا سے یہ افسوسناک اطلاع بھجواتی ہیں:

میرے خالہ زاد بھائی اور محسن بہنوئی مکرم عبدالطیف چوہدری 12 جنوری 2022ء کو آٹوا۔ کینیڈا میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔ مؤرخہ 14 جنوری بروز جمعہ ان کی نماز جنازہ مشنری انچارج آٹوا ویسٹ نے پڑھائی۔ اس کے ساتھ ہی تدفین Beachwood Semetary Ottawa میں عمل میں آئی۔ ۔مؤرخہ 5فروری 2022ء کو دوپہر 12 بجے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے عبدالطیف چوہدری کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

عبدالطیف چوہدری صاحب کے خاندان میں احمدیت کا نفوذ ان کے والد سے ہوا ۔جنہوں نے اپنے گھر میں اکیلے احمدیت قبول کی۔ جس کی وجہ سے آپ کے والد کو شدید مخالفت اور جسمانی تشدد کا بھی سامنا کرنا پڑا مگر اس سب کے باوجود آپ کے پایہ استقلال میں کمی نہ آئی اور احمدیت کی خاطر اپنوں کی جدائی بھی برداشت کی ۔جب اپنا ذاتی گھر بنانے کی توفیق عطا ہوئی تو گھر کے ساتھ ایک چھوٹی سی مسجد 100 کے قریب نمازیوں کی بھی بنائی جہاں آس پاس کے علاقے سے لوگ باقاعدہ نماز با جماعت کے لئے اکٹھے ہوتے تھے، الحمد للہ۔ خاکسار کے بہنوئی ان کے سب سے بڑے بیٹے تھے جو گورنمنٹ کالج لاہور سے فزکس میں گریجویشن کرنے کے بعد 1960ء میں مزید پڑھائی کے لئے کینیڈاآ گئے۔ یہاں فزکس میں انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔اٹوا ،کینیڈا میں رہائش اختیار کی اور پھر آ ٹوا جماعت کے صدر جماعت کی حیثیت سے خدمت سر انجام دی اور دل و جان سے جماعت سے وابستہ رہے۔ چوہدری صاحب خدمت خلق کے کاموں میں ہمیشہ مستعد رہتے تھے۔ میرے کینیڈا منتقل ہونے میں ہر طرح سے مدد کی۔ گو بعد میں سہولتیں فراہم ہو تی گئیں مگر پوری بشاشت کے ساتھ ہمیشہ میرے اور تمام جماعت کےلوگوں کی خدمت کے لئے تیار رہتے۔ میں آج بھی محسوس کرتی ہوں کہ کیسی بے لوث خدمت کرنے والے تھے اور جو خوشی اور اطمینان ان کے دونوں میاں بیوی کے رویے سے ظاہر ہوتا تھا۔ اللہ تعالیٰ ان دونوں میاں بیوی سے ویسا ہی سلوک فرمائے آمین۔ اوائل عمری سے ہی دونوں میاں بیوی تہجد گزار تھے۔ چندوں اور تحریکات میں باقاعدہ ،جلسہ سالانہ ٹورانٹو میں باقاعدہ ہر سال حاضر ہونا ،راستے میں کوئی نہ کوئی اچھی بات سناتے جانا ۔وفات سے قبل بھی تہجد اداکی اور تلاوت قرآن کریم روٹین کے مطابق کرتے ہوئے جاں جان آفریں کے سپرد کردی۔

بلانے والا ہے سب سے پیارا
اسی پہ اے دل تو جاں فدا کر

ادارہ کی طرف سے تعزیت قبول کریں

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 فروری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ