• 11 مئی, 2024

نماز جنازہ حاضر و غائب

مکرم منیر احمد جاوید صاحب

پرائیویٹ سیکرٹری یہ اطلاع دیتے ہیں کہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی نے مؤرخہ 3فروری 2022ء بروز جمعرات 12بجے دوپہر دو نماز جنازہ حاضر اور کچھ نماز جنازہ غائب پڑھائے۔ جن کی تفصیل یہ ہے۔

نماز جناز ہ حاضر

-1 مکرم حمید احمد خان صاحب ابن مکرم اللہ رکھا صاحب (ہنسلو۔یوکے)

28جنوری 2022 کو 86 سال کی عُمر میں بقضائے الہٰی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم حضرت ماسٹر عبد العزیز صاحب ؓ صحابی حضرت مسیح موعود الیہ السلام کے نواسے تھے۔ انتہائی نیک ،دُعا گو، صوم وصلوۃ کے پابند ،تہجد گذار، بہت ملنسار اور محبت کرنے والے بزُرگ انسان تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

-2 مکرمہ رضیہ کریم حمید اللہ صاحبہ اہلیہ مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب (ہنسلو۔یوکے)

29جنوری 2022 کو 78 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کو ایک لمبا عرصہ جماعت کی خدمت کی توفیق ملی۔ اپنے گھر میں ناصرات اور لجنہ کی میٹنگز کا انعقاد کرتی تھیں۔

جماعتی اجتماعات کے وقت کھانا اور روٹیاں تیار کرنے میں مدد کیا کرتی تھیں۔ جلسہ سالانہ کے مہمانوں اور دیگر جماعتی مہمانوں کی خاطر تواضع بہت شوق سے کرتی تھیں۔ اپنے بچوں کو چھوٹی عمر میں قرآن کریم پڑھایا اور انہیں نمازوں کی ادائیگی کی تلقین کیاکرتی تھیں۔ مرحومہ صوم و صلوۃ اور پردے کی سختی سے پابندی کرنے والی اور خلافت کے ساتھ اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والی ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔ پسماندگان میں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔

نماز جناز ہ غائب

-1 مکرم چوہدری نذیر احمد گوندل صاحب (بھڈال ضلع سیالکوٹ ۔حال کینیڈا)

24 دسمبر 2021 کو 81 سال کی عمر میں بقضائے الہٰی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نے 1957 میں اپنے والد مکرم چوہدری فتح محمد صاحب اور باقی بہن بھائیوں کے ساتھ بیعت کرکے جماعت میں شمولیت اختیار کی ۔آپ نے ضلع سیالکوٹ میں امیر حلقہ درگانوالی کے علاوہ مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی ۔ نمازوں کے پابند، منکسر المزاج ،کم گو، مہمان نواز اور سلسلہ کے لئے غیرت رکھنے والے ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔ خلافت کے ساتھ بہت پیار اور وفا کا تعلق تھا۔مختلف موقعوں پر مخالفتوں ااور ابتلاؤں کا بڑی جرأت اور بہادری سے مقابلہ کرتے رہے ۔ مرحوم کو عمرہ کرنے کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔ مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں ۔آپ کے سب بچے کسی نہ کسی رنگ میں جماعتی خدمت کی توفیق پارہے ہیں ۔آپ کے ایک بیٹے مکرم عدیل احمد گوندل صاحب (مربی سلسلہ) خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔

-2 مکرمہ ناصرہ نسرین رانا صاحبہ اہلیہ مکرم محمد یوسف رانا صاحب (کینیڈا)

4 دسمبر 2021 کو 91سال کی عمر میں بقضائے الہٰی وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ حضرت خواجہ محمد شریف صاحب رضی اللہ عنہ کی بیٹی اور حضرت شیخ صاحب دین صاحب رضی اللہ عنہ کی پوتی اور مکرم میاں محمد یامین صاحب (تاجر کتب قادیان ۔موجد احمدی جنتری) کی بہو تھیں۔ مرحومہ کو قادیان میں حضرت اماں جان رضی اللہ عنھا کی صحبت میں رہنے اور ان کی خدمت کرنے کی توفیق ملی۔صوم وصلوۃ کی پابند، تہجدگزار، قرآن کریم سے گہرا لگاؤ رکھنے والی ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔خلافت سے عقیدت کا گہرا تعلق تھا اور خلیفۂ وقت کی ہر تحریک پر لبیک کہتی تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں پانچ بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

-3 مکرم شفیق علی خان صاحب ابن مکرم ہادی علی خان صاحب (کینیڈا)

27 نومبر 2021 کو 75 سال کی عمر میں بقضائے الہٰی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم حضرت مولانا ذوالفقار علی خان صاحب گوہر رضی اللہ عنہ کے پوتے اور حضرت خان بہادر غلام محمد خان صاحب گلگتی رضی اللہ عنہ کے نواسے تھے۔ آپ نے لمبا عرصہ مختلف عہدوں پر جماعتی خدمت کی توفیق پائی۔ جن میں سر فہرست تبلیغ کا کام ہے جو آپ نے آخری ایام تک جاری رکھا۔ آپ غریب پرور، خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار، بہت نیک، مخلص اور باوفا انسان تھے۔ مرحوم موصی تھے۔

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔

اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔ آمین

(ادارہ کی طرف سے پسماندگان تعزیت قبول کریں)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 فروری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ