• 27 اپریل, 2024

جامعۃ المبشرین سیرالیون کی سرگرمیاں

مقابلہ حفظ قرآن کریم اور حفظ قصیدہ

مورخہ26فروری کو مقابلہ حفظ قصیدہ منعقد ہوا۔ تین گروپوں کے کل 15طلباء نے اس مقابلہ میں حصہ لیا۔ مقابلہ کا نصاب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے رقم فرمودہ قصیدہ بشان سیدالانبیاء حضرت محمد ﷺ۔ یَا عَیْنَ فَیْضِ اللّٰہِ وَالْعِرْفَانِ تھا۔

ابراہیم ایس کروما، درجہ اولی نے اول پوزیشن حاصل کی۔

مورخہ4 مارچ کو مقابلہ حفظ قرآن کا مقابلہ ہوا۔ کل 15طلباء نے اس مقابلہ میں شرکت کی۔ مقابلہ کا نصاب قرآن کریم کے بعض منتخب حصے تھے۔ محمد ییرو کمارا درجہ ثانیہ نے اول پوزیشن حاصل کی۔

دونوں پروگرواموں کی صدارت مکرم شیخ ظافرا حمد استاذ جامعہ نے کی۔ مکرم راشد جاوید استاذ جامعہ اور مکرم حمید علی بنگورا استاذ جامعہ نے آپ کے ساتھ منصفی کے فرائض سرانجام دئیے۔

مقابلہ تیز پیدل چلنا

اَلْعَقْلُ السَّلِیْمِ فِی الْجِسْمِ السَّلِیْمِپر عمل کرتے ہوئے
مورخہ 5مارچ صبح ساڑھے سات بجے مجلس العاب کے تحت مقابلہ تیز پیدل چلنا کا باقاعدہ آغاز دعا کے ساتھ ہوا۔ مقابلہ کے لئے تمام شرکاء نے جامعہ کی گراؤنڈ کے کل 76چکر لگائے۔ یہ مقابلہ قریبا تین گھنٹے تک جاری رہا۔ مکرم حمید علی بنگورا نے منصفی کے فرائض سرانجام دئے۔

الفا عمر کمارا، درجہ اول نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ 29 منٹ میں طے کرکے اول پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ کے بعد تمام طلباء کی ریفریشمنٹ بھی کروائی گئی۔

سیمینار بعنوان بدعات سے اجتناب

مورخہ 8 مارچ2020ء کو جامعۃ المبشرین سیرالیون میں مجلس ارشاد کے تحت ایک سیمینار بعنوان ’’بدعات سے اجتناب‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز دن 11:30 بجے مکرم مبارک احمد گھمن پرنسپل جامعہ کی صدارت میں تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ عزیزم محمود سیڈیبی نے تلاوت قرآن کریم اور ترجمہ پیش کیا جس کے بعد عزیزم علی بی کانو نے آنحضرت ﷺ کی شان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا رقم فرمودہ قصیدہ یَا عَیْنَ فَیْضِ اللّٰہِ وَالْعِرْفَانِ پیش کیا۔

سیمینار کی پہلی تقریر مکرم ابراہیم احمد کیلفلا استاذ جامعہ نے پیش کی۔ آپ نے اپنی تقریر میں سیرالیون میں پائی جانے والی غیر اسلامی بد رسومات کا ذکر کیا اور بتایا کہ یہ مذہبی اور معاشرتی رسومات قرآن کریم اور سنت رسول ﷺ کے برخلاف ہیں۔

پروگرام کی دوسری تقریر مکرم مبارک احمد گھمن نے پیش کی جس میں آپ نے بد رسومات کے بارہ میں اسلام کی تعلیم بیان کیں اور یہ کہ ان سے کیسے بچا جاسکتا ہے ۔

تقاریر کے بعد ایک مختصر مجلس سوال و جواب بھی ہوئی جس میں مقررین نے سامعین کے سوالوں کے جواب دئے۔ پروگرام کے اختتام پر مکرم پرنسپل صاحب نے دعا کروائی۔


(عبد الہادی قریشی۔سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 مارچ 2020