رَبِّ اِنِّیْ مَظْلُوْمٌ فَانْتَصِرْفَسَحِّقْھُمْ تَسْحِیْقًا
(تذکرہ:470، ایڈیشن 1969)
ترجمہ:اے میرے رب! مَیں ستم رسیدہ ہوں، میری مدد فرما اور انہیں اچھی طرح پیس ڈال۔
یہ حضرت اقدس مرزا غلام احمد مسیحِ موعود علیہ السلام بانی سلسلہ احمدیہ کی نصرت الٰہی کے عطا کیے جانے کی الہامی دعا ہے۔
بہت پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں
اپریل 1903ء میں پھریہ الہام ہے: رَبِّ اِنِّیْ مَظْلُوْمٌ فَانْتَصِرْفَسَحِّقْھُمْ تَسْحِیْقًا۔ اے میرے رب! مَیں ستم رسیدہ ہوں۔ میری مدد فرما اور انہیں اچھی طرح پیس ڈال۔
یہ دعا آج کل ہمیں ہر احمدی کو کرنی چاہئے۔ اس پر توجہ دیں۔
(خطبہ جمعہ 25 جولائی 2003ء، خطبات مسرور جلد1 صفحہ:210)
(مرسلہ:مریم رحمٰن)