• 14 مئی, 2024

فقہی کارنر

دین اسلام کے پانچ مجاہدات

حضرت مسیح موعودؑ نے فر مایا: خدا تعالیٰ نے دین اسلام میں پانچ مجاہدات مقرر فر مائے ہیں۔ نماز، روزہ، زکوٰة، صدقات، حج، اسلامی دشمن کاذب اور دفع خواہ سیفی ہو خواہ قلمی۔ یہ پانچ مجاہدے قرآن شریف سے ثابت ہیں۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ ان میں کوشش کریں اور ان کی پابندی کریں۔ یہ روزے تو سال میں ایک ماہ کے ہیں۔ بعض اہل اللہ تو نوافل کے طور پر اکثر روزے رکھتے رہتے ہیں اور ان میں مجاہدہ کرتے ہیں۔ ہاں دائمی روزے رکھنا منع ہیں یعنی ایسا نہیں چاہئےکہ آدمی ہمیشہ روزے ہی رکھتا رہے بلکہ ایسا کرنا چاہئے کہ نفلی روزہ کبھی رکھے اور کبھی چھوڑ دے۔

(بدر 24 اکتوبر 1907ء صفحہ 3)

(داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ یو کے)

پچھلا پڑھیں

تنتیسواں جلسہ سالانہ نیوزی لینڈ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 مارچ 2022