• 7 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

بخار سے نجات کی دُعا

حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اُن کو مختلف دردوں اور بخار وغیرہ میں یہ دُعا سکھاتے تھے:

بِسْمِ اللّٰہ ِ الْکَبِیْرِ نَعُوْذُ بِا للّٰہ ِ الْعَظِیْمِ مِنْ شَرِّ کُلِّ عِرْقٍ نَّعَّارٍ وَّ مِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ

(ابن ماجہ کتاب الطب)

ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ جو بہت بڑا ہے ہم ہر جوش مارنے والی رگ کے شرّ سے اُس اللہ کی پناہ میں آتے ہیں جو بہت عظیم ہے اور آگ کی تپش کے شرّ سے بھی اُس کی پناہ مانگتے ہیں۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ146-147)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

مڈغاسکر میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعودؓ کا انعقاد

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 مارچ 2023