• 26 فروری, 2024

مڈغاسکر میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعودؓ کا انعقاد

بفضل تعالیٰ مڈغاسکر کی تمام جماعتوں کو ہر سال کی طرح امسال بھی جلسہ ہائے یوم مصلح موعودؓ کا انعقاد کرنے کی توفیق ملی۔

دارالحکومت Antananarivo میں
جلسہ یوم مصلح موعودؓ کا انعقاد

درالحکومت Antananarivo (انتَ نانا ریوٗ) کے ہر دو حلقوں کا جلسہ یوم مصلح موعودؓ مؤرخہ 19 فروری 2023ء بروز اتوار مسجد نور میں منعقد کیا گیا۔ اس میں لوکل ممبران جماعت کے حلقہ نے بھی شمولیت اختیار کی اور پاکستان سے آئے ہوئے احباب کے حلقہ نے بھی شمولیت اختیار کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد اس کا مالاگاسی اور پھر اردو زبان میں ترجمہ پیش کیا گیا۔ دوران پروگرام دو قصائد پیش کئے گئے۔ نیز دوران پروگرام اردو زبان میں چار تقاریر پیش کی گئیں جن میں ’’ ہم یوم مصلح موعودؓ کیوں مناتے ہیں؟‘‘،’’ پیشگوئی مصلح موعودؓ کی جزویات‘‘، ’’ہوشیارپور میں خلوت اور عبادت‘‘ اور’’ پیشگوئی مصلح موعودؓ کا پس منظر‘‘ کے عناوین شامل تھے۔ نیز ایک تقریر بزبان مالاگاسی پیش کی گئی جس میں پیشگوئی مصلح موعودؓ کی تاریخ، اہمیت اور مقصد بیان کیا گیا۔ اس کے بعد مکرم مجیب احمد نیشنل صدر و مشنری انچارج صاحب نے اختتامی خطاب کیا جس کے بعد دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ پروگرام کے بعد نماز ظہر و عصر ادا کی گئی جس کے بعد تمام شاملین کو کھانا پیش کیا گیا۔ فالحمد للّٰہ علیٰ ذٰلک۔ اس پروگرام میں کل 60 انصار، 45 خدام، 35 اطفال، 93 لجنہ اور 45 ناصرات نے شمولیت اختیار کی۔

Fianarantsoa (فیانارنٹ سوا) میں جلسہ یوم مصلح موعودؓ کا انعقاد

مؤرخہ 19 فروری 2023ء بروز اتوار صبح 10 بجے Fianarantsoa (فیانارنٹ سوا) شہر کے ہر دو حلقہ جات کا جلسہ یوم مصلح موعودؓ مسجد مہدی میں منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد مالاگاسی ترجمہ پیش کیا گیا۔ اس کے بعد ایک لوکل خادم نے اردو میں نظم ‘‘نونہالان جماعت ’’سے منتخب اشعار پیش کئے جس کے بعد ان اشعار کا مالاگاسی ترجمہ پیش کیا گیا۔ اس کے بعد مالاگاسی زبان میں تین تقاریر پیش کی گئیں جن میں حدیث بابت پسر موعود، پیشگوئی حضرت مصلح موعودؓ کے الفاظ نیز پیشگوئی حضرت مصلح موعودؓ کی تاریخ، پس منظر، اہمیت اور اس کو منانے کے مقاصد کے عناوین شامل تھے۔ نیز اس موقع پر حضرت مصلح موعودؓ کی تحریر بعنوان “آپ کی تلاش” کا مالاگاسی ترجمہ بھی پڑھ کر سنایا گیا۔ اس کے علاوہ اس موقع پر چند اطفال نے ترانہ ‘‘میری رات دن بس یہی اِک صدا ہے’’ بزبان اردو پیش کیا اور پھر اس کا مالاگاسی ترجمہ بھی پیش کیا۔ ان میں بعض لوکل اطفال بھی شامل تھے۔ اسی طرح کچھ لوکل ممبرات ناصرات نے بھی ترانہ ‘‘ہیں دیں کی ناصرات ہم ’’ بزبان اردو پیش کیا اور اس کا مالاگاسی ترجمہ بھی پیش کیا۔ پروگرام کے آخر پر شامل ہونے والے مہمانان کرام سے پیشگوئی حضرت مصلح موعودؓ کی بابت کچھ گزارشات پیش کی گئیں اور اس ضمن میں تبلیغی پیغام پہنچایا گیا جس کے بعد دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔ بعد ازاں تمام شاملین نے نماز ظہر و عصر ادا کیں جس کے بعد تمام شاملین کو کھانا پیش کیا گیا۔ فالحمد للّٰہ علیٰ ذٰلک۔ اس پروگرام میں کل 5 انصار، 15 خدام، 28 اطفال، 60 لجنہ 10 ناصرات اور 41 مہمانان نے شمولیت اختیار کی۔

Manakara (ماناکارا) کے علاقہ کی مختلف جماعتوں میں جلسہ یوم مصلح موعودؓ کا انعقاد

مؤرخہ 19 فروری 2023ء بروز اتوار صبح 9 بجے Manakara (ماناکارا) کے علاقہ کی تمام جماعتوں کا جلسہ یوم مصلح موعودؓ گاؤں Ampiakarambola (امپیاکارنبولا) کی مسجد میں منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد مالاگاسی ترجمہ پیش کیا گیا۔ اس کے بعد اردو نظم ’’نونہالان جماعت‘‘ سے منتخب اشعار کا مالاگاسی ترجمہ پیش کیا گیا۔ اس کے بعد مالاگاسی زبان میں تین تقاریر پیش کی گئیں جن میں حدیث بابت پسر موعود، پیشگوئی حضرت مصلح موعودؓ کے الفاظ نیز پیشگوئی حضرت مصلح موعودؓ کی تاریخ، پس منظر، اہمیت اور اس کو منانے کے مقاصد کے عناوین شامل تھے۔ نیز اس موقع پر حضرت مصلح موعودؓ کی تحریر بعنوان ’’آپ کی تلاش‘‘ کا مالاگاسی ترجمہ بھی پڑھ کر سنایا گیا۔ اس کے علاوہ اس موقع پر اردو ترانہ ’’میری رات دن بس یہی اِک صدا ہے‘‘ کا مالاگاسی ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔ پروگرام کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔ بعد ازاں تمام شاملین نے نماز ظہر و عصر ادا کیں جس کے بعد تمام شاملین کو کھانا پیش کیا گیا۔ فالحمد للّٰہ علیٰ ذٰلک۔ اس پروگرام میں کل 16 انصار، 25 خدام، 20 اطفال، 18 لجنہ اور 28 ناصرات نے شمولیت اختیار کی۔

Toliara (تولیارا) شہر میں
جلسہ یوم مصلح موعودؓ کا انعقاد

مؤرخہ 18 فروری 2023ء بروز ہفتہ صبح 10 بجے Toliara (تولیارا) شہر میں جلسہ یوم مصلح موعودؓ مسجد محمود میں منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد مالاگاسی ترجمہ پیش کیا گیا۔ اس کے بعد اردو نظم ‘‘نونہالان جماعت’’ بذریعہ ویڈیو دکھائی گئی جس کے بعد اس کا مالاگاسی ترجمہ پیش کیا گیا۔ اس کے بعد مالاگاسی زبان میں تین تقاریر پیش کی گئیں جن میں حدیث بابت پسر موعود، پیشگوئی حضرت مصلح موعودؓ کے الفاظ نیز پیشگوئی حضرت مصلح موعودؓ کی تاریخ، پس منظر، اہمیت اور اس کو منانے کے مقاصد کے عناوین شامل تھے۔ نیز اس موقع پر حضرت مصلح موعودؓ کی تحریر بعنوان “آپ کی تلاش” کا مالاگاسی ترجمہ بھی پڑھ کر سنایا گیا۔ اس کے علاوہ اس موقع پر اردو ترانہ ‘‘میری رات دن بس یہی اِک صدا ہے’’ بذریعہ ویڈیو دکھایا گیا اور اس کا مالاگاسی ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔ پروگرام کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔ بعد ازاں تمام شاملین نے نماز ظہر و عصر ادا کیں جس کے بعد تمام شاملین کو کھانا پیش کیا گیا۔ فالحمد للّٰہ علیٰ ذٰلک۔ اس پروگرام میں کل 5 انصار، 15 خدام، 2 اطفال، 13 لجنہ، 2 ناصرات اور 11 مہمانان نے شمولیت اختیار کی۔

Milenaka (می لے نَکَ) گاؤں میں
جلسہ یوم مصلح موعودؓ کا انعقاد

مؤرخہ 19؍ فروری 2023ء بروز اتوار صبح 10 بجے Milenaka (می لے نَکَ) گاؤں میں جلسہ یوم مصلح موعودؓ مسجد ناصر میں منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد مالاگاسی ترجمہ پیش کیا گیا۔ اس کے بعد اردو نظم ‘‘نونہالان جماعت’’ سے منتخب اشعار کا مالاگاسی ترجمہ پیش کیا گیا۔ اس کے بعد مالاگاسی زبان میں تین تقاریر پیش کی گئیں جن میں حدیث بابت پسر موعود، پیشگوئی حضرت مصلح موعودؓ کے الفاظ نیز پیشگوئی حضرت مصلح موعودؓ کی تاریخ، پس منظر، اہمیت اور اس کو منانے کے مقاصد کے عناوین شامل تھے۔ نیز اس موقع پر حضرت مصلح موعودؓ کی تحریر بعنوان “آپ کی تلاش” کا مالاگاسی ترجمہ بھی پڑھ کر سنایا گیا۔ اس کے علاوہ اس موقع پر اردو ترانہ ‘‘میری رات دن بس یہی اِک صدا ہے’’ کا مالاگاسی ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔ پروگرام کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔ بعد ازاں تمام شاملین نے نماز ظہر و عصر ادا کیں جس کے بعد تمام شاملین کو کھانا پیش کیا گیا۔ فالحمد للّٰہ علیٰ ذٰلک۔ اس پروگرام میں کل 29 انصار، 57 خدام، 33 اطفال، 58 لجنہ، 13 ناصرات اور 12 مہمانان نے شمولیت اختیار کی۔

اللہ تعالیٰ تمام شاملین کو پیشگوئی مصلح موعودؓ کے مقاصد کو سمجھنے اور اس سلسلہ میں اپنے فرائض کما حقہ ادا کرنے والا بنائے۔ آمین

(مدثر احمد۔ مبلغ سلسلہ و نمائندہ الفضل آن لائن مڈغاسکر)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 مارچ 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ