• 4 مئی, 2025

نعت

خاتم الانبیاءؐ ہے ہمارا نبیؐ
میرے مولا کا ہے وہ دلارا نبیؐ
جو محمدؐ بھی ہے اور احمد بھی ہے
مجھ کو سب سے زیادہ وہ ہی پیارا نبیؐ
وہ مجسم ہے رحمت سبھی کے لئے
وہ ہی مظلوموں کا ہے سہارا نبیؐ
اس پہ قربان ہو میری جاں ہر گھڑی
کتنا پیارا ہے محسن ہمارا نبیؐ
جس کے اخلاق سارے ہی قرآن تھے
وہ ہے مومن کی آنکھوں کا تارا نبیؐ

(خواجہ عبدالمومن ۔ناروے)

پچھلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ

اگلا پڑھیں

آنحضرت ﷺ کو خاتم النبیّین ماننا ایمان کا جزو ہے