• 14 مئی, 2024

اسم اعظم

یہ وہ کلمات ہیں کہ جو اُسے پڑھے گا ہر ایک آفت سے نجات ہوگی

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں:

’’رات کو میری ایسی حالت تھی کہ اگر خدا کی وحی نہ ہوتی تو میرے خیال میں کوئی شک نہ تھا کہ میرا آخری وقت ہے۔اسی حالت میں میری آنکھ لگ گئی تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک جگہ پر میں ہوں اور وہ کوچہ سر بستہ سا معلوم ہوتا ہے کہ تین بھینسے آئے ہیں۔ ایک ان میں سے میری طرف آیا تو میں نے اُسے مار کر ہٹا دیا۔ پھر دوسرا آیاتو اُسے بھی ہٹا دیا۔ پھر تیسرا آیا اور وہ ایسا پُر زور معلوم ہوتا تھا کہ میں نے خیال کیا کہ اب اس سے مَفر نہیں ہے ۔خدا تعالیٰ کی قدرت کہ مجھے اندیشہ ہوا تو اُس نے اپنا منہ ایک طرف پھیرلیا۔ میں نے اُس وقت یہ غنیمت سمجھا کہ اس کے ساتھ رگڑ کر نکل جاؤں۔ میں وہاں سے بھاگا اور بھاگتے ہوئے خیال آیا کہ وہ بھی میرے پیچھے بھاگے گا مگر میں نے پھر نہ دیکھا۔ اُس وقت خواب میں خداتعالیٰ کی طرف سے میرے دل پر مندرجہ ذیل دعا القا کی گئی: رَبِّ کُلِّ شَیْءٍ خَادِمُکُ رَبِّ فَاحْفَظْنِیْ وَا نْصُرْنِیْ وَارْحَمْنِیْ‘‘
اور میرے دل میں ڈالاگیا کہ یہ اسم اعظم ہے اور یہ وہ کلمات ہیں کہ جو اسے پڑھے گا ہر ایک آفت سے اُسے نجات ہوگی۔

(البدرمؤرخہ 12دسمبر 1902ء صفحہ 54۔ الحکم مورخہ 10دسمبر 1902ء صفحہ 10)

فرمایا:یہ دعا ایک حرز اور تعویذ ہے…مَیں اس دعا کو اب التزاماً ہر نماز میں پڑھا کروں گا۔آپ بھی پڑھا کریں۔

فرمایا: اس میں بڑی بات جو سچی توحید سکھاتی، یعنی اللہ جلشانہ کو ہی ضَار اور نافع یقین دلاتی ہے، یہ ہے کہ اس میں سکھایا گیا ہے کہ ہر شے تیری خادم ہے۔ یعنی کوئی مُوذی اور مُضر شے تیرے ارادے اور اِذن کے بغیر کچھ بھی نقصان نہیں کرسکتی۔‘‘

(الحکم مؤرخہ 10دسمبر 1902ء صفحہ10)

پچھلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ

اگلا پڑھیں

آنحضرت ﷺ کو خاتم النبیّین ماننا ایمان کا جزو ہے