لَآ إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ، اَللّٰهُمَّ أَسْتَغْفِرُكَ لِذَنْبِي،وَأَسْأَلُكَ رَحْمَتَكَ، اَللّٰهُمَّ زِدْنِي عِلْمًا، وَلَا تُزِغْ قَلْبِي بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنِي، وَهَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ
(سنن ابی داؤد ابواب النوم باب ما یقول الرجل اذا تعار من اللیل،حدیث: 5061)
ترجمہ: تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک ہے۔ اے اللہ! میں تجھی سے اپنے گناہوں کی بخشش چاہتا ہوں، اور تیری رحمت کا سوالی ہوں۔ اے اللہ ! میرے علم میں اضافہ فر ما، اور ہدایت دے دینے کے بعد میرے دل کو گمراہ نہ کر دینا، (اے میرے رب!) مجھے اپنے پاس سے رحمت عنایت فرما، بیشک تو ہی عنایت کرنے والا ہے۔
یہ ہمارے سید ومولیٰ، خیرالبشر پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی احادیث میں مذکور جامع دعا ئے رحمت ہے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب رات کوجاگتے تو فرماتے (مندرجہ بالا دعا)۔
(مرسلہ:مریم رحمٰن)