• 13 جولائی, 2025

چھوٹی مگر سبق آموز بات

خطبات و خطابات باقاعدگی سے سنیں

حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے پر معارف و زندگی بخش خطبات و خطابات اور ارشادات جو ہر احمدی مسلمان کے لئے اکسیر کا کام دیتے ہیں ان کی اور ان کے بچوں کی تعلیم و تربیت میں ممد و معاون ثابت ہوتے ہیں۔ اس لئے بحیثیت والدین ہمیں یہ بات اچھی طرح سے ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ اگر ہم اپنے بچوں میں خدا کی محبت پیدا کرنی چاہتے ہیں، انہیں سلامتی کے راستوں پر چلانا چاہتے ہیں اورانھیں کامیاب و کامراں دیکھنا چاہتے ہیں تو انہیں خلافت سے جوڑیں، نظام جماعت سے وابستہ کریں اور مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ پر نشر ہونے والا ہر وہ پروگرام جس میں ہمارے پیارے آقا،ہمارے پیارے امام ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز موجود ہوں خود بھی سنیں،دیکھیں اور بچوں کو بھی ضروربضرور سنائیں۔

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
’’ایم ٹی اے پر کم از کم میرے خطبات جو ہیں وہ باقاعدگی سے سننے ہوں گےاور یہ باتیں صرف واقفین نَو کے والدین کے لئے ضروری نہیں بلکہ ہر وہ احمدی جو چاہتا ہے کہ ان کی نسلیں نظام جماعت سے وابستہ رہیں انہیں چاہئےکہ اپنے گھروں کو احمدی گھر بنائیں،دنیا داروں کے گھر نہ بنائیں ورنہ اگلی نسلیں دنیا میں پڑکر نہ صرف احمدیت سے دور چلی جائیں گی بلکہ خداتعالیٰ سے بھی دور ہو جائیں گی اور اپنی دنیا و عاقبت دونوں برباد کر یں گی۔‘‘

(خطبہ جمعہ فرمودہ 28؍اکتوبر 2016ء بمقام مسجد بیت السلام، ٹورانٹو، کینیڈا)

(بشریٰ نذیر آفتاب۔ سسکاٹون، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

ایک درستگی

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 اپریل 2022