• 9 جولائی, 2025

دعا کا تحفہ

اپنی زیادتیوں، گناہوں کی مغفرت نیز ثباتِ قدم کی دُعا

انبیاء پر ایمان لانے والے ان ربانی لوگوں کی اللہ تعالیٰ تعریف کرتا ہے جنہوں نے اپنے نبیوں کے ساتھ ہو کر دشمن سے جنگ کی اور سستی نہیں دکھائی۔ قرآن شریف میں ان کی اس دعا کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے ان کو دنیا و آخرت کے اجر عطا فرمائے۔

رَبَّنَا اغۡفِرۡ لَنَا ذُنُوۡبَنَا وَاِسۡرَافَنَا فِیۡۤ اَمۡرِنَا وَثَبِّتۡ اَقۡدَامَنَا وَانۡصُرۡنَا عَلَی الۡقَوۡمِ الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۱۴۸﴾

(آل عمران: 148)

اے ہمارے رب! ہمارے قصور (یعنی کوتاہیاں) اور ہمارے اعمال میں ہماری زیادتیاں ہمیں معاف کر اور ہمارے قدموں کو مضبوط کر اور کافر لوگوں کے خلاف ہماری مدد فرما۔

(قرآنی دعائیں از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ11)

(مرسلہ:عائشہ چوہدری۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

تیسرا جلسہ سالانہ مایوٹ آئی لینڈ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 جون 2022