• 26 اپریل, 2024

تیسرا جلسہ سالانہ مایوٹ آئی لینڈ

جماعت احمدیہ مایوٹ کے اراکین اپنے تیسرے جلسہ سالانہ کی تیاری کے لیے سارا مہینہ مصروف رہے جو 13-14؍مئی 2022 بروز جمعہ اور ہفتہ کو منعقد ہوا۔ اراکین نے آنے والے پروگرام سے پہلے تمام ضروری تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے بھرپور توانائی کے ساتھ کام کیا۔ الحمدللّٰہ، سب نے مختصر وقت میں تیاری مکمل کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کی۔

نماز جمعہ کے بعد دوپہر کا کھانا پیش کیا گیا اور پرچم کشائی کی تقریب خاکسار صدرجماعت مایوٹ آئی لینڈ ومبلغ نے انجام دی۔

اس کے بعد اراکین نے ہمارے پیارے خلیفہ حضرت مرزا مسرور احمدایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا ہفتہ وار خطبہ جمعہ براہ راست دیکھا اللہ تعالیٰ ان کا حامی و ناصر ہو۔

افتتاحی تقریر خاکسار نے کی جس میں اس نے جلسہ سالانہ کی اہمیت اور مقاصد بیان کئے، نیز حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی طرف سے جلسہ کے موقع پر موصول ہونے والا پیغام لوکل احمدیوں کو پڑھ کر سنایا۔ اس کے بعد جماعت مایوٹ کے تبلیغی سیکرٹری استاد زید صاحب نے حاضرین سے خطاب کیا۔ نماز مغرب اور عشاء کے فوراً بعد عشائیہ کا انتظام کیا گیا۔ اس طرح جلسہ سالانہ مایوٹ 2022ء کے پہلے دن کا اختتام ہوا۔

جلسہ کے دوسرے دن صبح 11 بجے اجلاس کا آغاز کئی دلچسپ تقاریر سے ہوا جو کہ جماعت کے مقامی افراد نے کیں، اجتماعی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تاکہ برادری اور بھائی چارے کے رشتے کو مضبوط کیا جا سکے۔

آخری نشست کے دوران خاکسار نے تقریر کی جس میں اس نے اولاد کی بہتر تربیت کرنے کے طریق بیان کئے، اور اس کے کچھ ہی دیر بعد جماعت احمدیہ کبابیر، محمد شریف عودہ صاحب نے virtually خطاب فرمایا۔انہوں نے اختتامی تقریر کی، جسے اراکین نے بہت سراہا۔ استاد زید صاحب نے عربی سے ماؤرے زبان میں ترجمہ میں مدد کی۔ نماز مغرب اور عشاء کے بعد ہمارے بھائیوں کی انتھک محنت سے جلسہ سالانہ کا آخری کھانا پیش کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ تقریب کامیاب رہی اور خاکسار اور استاد زید صاحب نے جلسہ سالانہ کے ساتھ ساتھ اس تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

(رپورٹ: اسامہ جوئیہ۔ مایوٹ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 جون 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ