• 25 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 16 جولائی 2020ء

(ابوحمدانؔ)

 روس پر کورونا سے متعلق مواد چوری کا الزام/ہندوستان میں کورونا کا پھیلاؤ تیز/فرانس میں مزید پابندیاں/یوکرائن میں لوگ لاک ڈاؤن سے تنگ/مالٹا میں مزید کوئی کیس نہیں /پاکستان میں کورونا سے ہونے والی  اب تک کی سب سے کم اموات

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ35لاکھ83 ہزار                     اموات: 5لاکھ85ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)


براعظم/ علاقے
متأثرین
امریکہ 7016851
یورپ 2964046
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 1331893
جنوب مشرقی ایشیا 1268923
افریقہ 506124
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 249786

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین


  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 3405494 135807 60711 754
2 برازیل 1926824 74133 41857 1300
3 ہندوستان 968876 24915 32695 606
  (who.int)
افریقہ

کل متأثرین: 6لاکھ 25ہزار

اموات: 13ہزار7سو

ریکور ہونے والے :3 لاکھ 13ہزار

(African News)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 298292 4346
2 مصر 84843 4067 913 59
3 نائجیریا 33616 754

دنیا بھر میں 24 گھنٹوں میں اب تک اس وائرس سے RECOVER ہونے والوں کی تعدادمیں انتہائی خوش آئیند اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چنانچہ یہ تعداد 1لاکھ 59 ہزار رہی جبکہ اب تک کی  کُل تعداد 76لاکھ 41ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ 13لاکھ 67ہزار لوگRecover ہوئے، اس کے بعدامریکہ  میں 10لاکھ 75ہزار جبکہ ہندوسان میں 6لاکھ 12ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک1لاکھ 88ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں4ہزار 8سوکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • برطانیہ ، امریکہ اور کینیڈا نے روس پر کورونا سے متعلق تحقیقی مواد چوری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  APT29 نامی ایک کمپنی نے یہ کام سرانجام دیا ہے۔ جس کا تعلق  روسی انٹیلی جنس ادارہ سے بتلایا جارہا ہے۔(الجزیرہ)
  • ہندوستان میں  گزشتہ 24 گھنٹوں میں  متأثرین کی تعداد ساڑھے 32 ہزار کے قریب رہی ہیں جس کے بعد اب تک کی کل تعداد ایک ملین کے قریب پہنچ چکی ہے۔اس صورتحال میں حکومت نے مغربی ساحل گوا میں ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے جسے حال ہی میں 2 ہفتے پہلے کھولا گیا تھا۔(الجزیرہ)
  • برازیلی صدر  کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔ البتہ صدر مملکت ابھی تک کلوروکوئین دوائی کو کورونا کے علاج میں مفید قرار دیتے چلے آرہے ہیں۔(الجزیرہ)
  • فرانس میں حکومت نے  Indoor Public Spaceپر بھی ماسک کی پابندی کے اطلاق کا فیصلہ کیا ہے۔اب تک یہ پابندی صرف Outdoorتک محدود رکھی گئی تھی۔ ان ہدایات کا اعلان صدر نے گزشتہ دنوں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا  ماسک پہننے ، سماجی فاصلے قائم رکھنے اور بار بار ہاتھ دھونے سے اس وبا سے مؤثر طور پر بچا جاسکتا ہے۔(الجزیرہ)
  • یوکرائن میں لاک ڈاؤن  سے متعلق صدر مملکت کا کہنا ہے لوگ اب اس سے  تنگ آچکے ہیں اور زندگی اجیرن بننا شروع ہوگئی ہے۔ ولہذا حکومت لاک ڈاؤن کو اگست سے ورے لے جانے  کے معاملہ پر سنجیدگی سے غور کر کے فیصلہ کرے گی۔(الجزیرہ)
  • مالٹا میں گزشتہ ایک ہفتے سے کورونا کا کوئی کیس  رپورٹ نہیں ہواہے۔واضح رہے کہ ملک میں پہلا کیس 7 مارچ کو سامنے آیا تھا۔ اب تک 674 کیسز جبکہ  محض 9 اموات کے ساتھ مالٹا میں کورونا کا پھیلاؤ انتہائی محدود رہا ہے۔جس کی سب سے بڑی وجہ ٹیسٹنگ کی بھرمار اور Contact Tracing ہے۔(الجزیرہ)
  • پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے کم اموات واقع ہوئی ہیں۔ جن کی تعداد 40 ہے۔ جبکہ ملک میں  اب تک سب سے زیادہ اموات  19 جون کو 153 ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ اب تک کے متأثرین کی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار ہے جبکہ  کل اموات 5 ہزار 5 سو کے قریب ہیں۔(الجزیرہ)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 15 جولائی 2020ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 جولائی 2020