• 9 مئی, 2024

اظہارِ تشکر

محترمہ قدسیہ سردار لکھتی ہیں:

دنیا بھی اک سَرا ہے بچھڑے گا جو ملا ہے
گر سو برس رہا ہے آخر کو پھر جدا ہے

میرے پیارے والدِ محترم ملک محمد یوسف سلیم صاحب سابق انچارج شعبہ زود نویسی ۔ربوہ 31مئی 2021 کو 86سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ ان کی نمازِ جنازہ یکم جون 2021 کو بہشتی مقبرہ دارالفضل ربوہ میں محترم سید قمر سلیمان احمد صاحب نے پڑھائی اور وہیں تدفین کے بعد انہوں نے دعا بھی کروائی۔

میں، میری فیملی اور میرے بہن بھائی پیارے آقا سیدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے از حد مشکور و ممنون ہیں ۔آپ ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 4جون 2021 کے خطبہ جمعہ میں والد صاحب کا شفقت بھرا ذکرِ خیر فرمایا اور غائبانہ نمازِ جنازہ پڑھائی۔ آپ نے والد صاحب کا ذکرِ خیر کرتے ہوئے فرمایا
میرے دماغ میں بھی ہمیشہ ان کے بارے میں یہی تصور ہے کہ ایک پُرسکون شخصیت جو اپنے کام میں مگن ہے اور انہوں نے وقف کا بھی حق ادا کیا۔ خاموشی سے سارے کام کرنے والے تھے۔ کوئی مطالبہ نہیں۔ بڑی سادگی سے رہنے والے۔ اللہ تعالیٰ مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ ان کی اولاد کو بھی ان کی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(خطبہ جمعہ 4؍ جون 2021ء)

اللہ تعالیٰ پیارے آقا کی دعاؤں کے صدقے والد صاحب کو بخش دے اور اُن سے اپنے رحم و پیار کا سلوک فرمائے۔ آمین

ان تکلیف دہ گھڑیوں میں ہم اپنی پوری جماعت، ۔ ادارہ الفضل آن لائن کے بھی بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارا یہ دکھ بانٹا۔ ان تمام عزیز ،رشتہ دار اور احبابِ جماعت کے بھی بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے گھر آکر تعزیت کی یا فون پر تعزیت کی ۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو بہترین جزاء عطا فرمائے اور سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ والد صاحب کے درجات بلند سے بلند تر فرماتا چلا جائے اور ہمیں ہمیشہ انکی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 جولائی 2021