• 20 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

سب احباب کو نہایت دکھ اور افسوس سے یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ مکرم و محترم ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب سینئیر میڈیکل سپیشلسٹ فضل عمر ہسپتال کی اہلیہ محترمہ سائرہ سلطان صاحبہ مورخہ 11؍جولائی 2021 کو بعمر 49 سال بقضاء الٰہی وفات پاگئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

مرحومہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصیہ تھیں۔ آپ کی نماز جنازہ مورخہ 13 جولائی 2021 بوقت 30-5 بجے گراؤنڈ عقب لائیبریری میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ مکرم و محترم ملک خالد مسعود صاحب نے پڑھائی جس کے بعد تدفین بہشتی مقبرہ دارالفضل میں ہوئی۔ قبر تیار ہونے پر مکرم و محترم مرزا محمد الدین ناز صاحب نے دعا کروائی۔

مرحومہ مکرم و محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب مرحوم مورخ احمدیت کی بہو تھیں۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو بیٹے نوید احمد امریکہ اور ولید احمد یاد گار چھوڑے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں اپنے پیار اور رضا کی جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں ان کو ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے اور ہر آ ن ان کا حامی و ناصر اور مددگار ہو آمین۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 جولائی 2021