• 18 مئی, 2024

کونسا درود پڑھا جائے؟

حضرت کعب ؓ بیان فرماتے ہیں :
ہم لوگوں نے (ایک دفعہ) حضرت رسول کریم ﷺ کی خدمت میں عرض کیا کہ یا رسول اللہؐ !ہم آپ لوگوں یعنی آپ کے گھر کے ساتھ تعلق رکھنے والے تمام لوگوں پر درود کس طرح بھیجا کریں؟ سلام بھیجنے کا طریق تو اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتا دیا ہے آپؐ نے فرمایا یوں کہا کرو:

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلیٰٓ اِبْرَاہِیْمَ وَ عَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلیٰٓ اِبْرَاہِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

یعنی: اے اللہ !محمدﷺ پر اور محمدؐ کی آل پر درود بھیج۔ جیسا کہ تو نے حضرت ابراہیمؑ پر اور حضرت ابراہیم ؑکی آل پر درود بھیجا ہے۔ تو بہت ہی حمد والا اور بزرگی والا ہے۔ اے اللہ! تو محمدﷺ پر اور محمد ؐ کی آل پر برکات بھیج۔ جیسا کہ تونے حضرت ابراہیمؑ اور حضرت ابراہیمؑ کی آل پر برکات بھیجے ہیں تو بہت ہی حمد والا اور بزرگی والا ہے۔

(صحیح بخاری کتاب احادیث الا نبیاء حدیث نمبر 3370)

پچھلا پڑھیں

میری پیاری سہیلی بشریٰ حمید

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 اگست 2022