• 9 اکتوبر, 2024

کتاب ہومیو پیتھی علاج بالمثل (قسط 1)

کتاب ہومیو پیتھی علاج بالمثل
از حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ سے پیش کردہ روز مرہ کام آنے والے مجرب نسخے
قسط 1

  • وہ بچے جو کمرہ امتحان میں جا کر سب کچھ بھول جاتے ہیں یا کنفیوز Confuse ہو جاتے ہیں۔ انہیں ایتھوزا Aethusa 200 استعمال کرنی چاہیے۔
  • جن طالب علموں کو امتحان کا خوف ہو تو انہیں ارجنٹم نائیٹریکم Argentum Nitricum اور ایتھوزا Aethusa 200 ملا کر استعمال کرنی چاہئے۔
  • جن میں خود اعتمادی کی کمی ہویا پبلک میں تقریر کرنے کا خوف ہو انہیں لائیکو پوڈ یم lycopodium 200 استعمال کرنی چاہئے۔
  • اگر امتحان میں فیل ہونے کا خوف ہو تو کالی فاس Kali Phos x6 اور سلیشیا Silicea 6x ملا کر استعمال کریں۔
  • جو بچے بہت زیادہ توجہ چاہتے ہوں انہیں پلسٹیلاPulsatilla +30 فاسفورس Phosphorus 30 استعمال کروائیں۔
  • جو بچے سکول جانے سے خوفزدہ ہوں انہیں فاسفورس Phosphorus + ایکونا ئٹ Aconite + اوپیم Opium استعمال کرانی چاہئیں۔
  • جو بچے باربار رونے کا بہانہ بناتے ہوں انہیں سٹیفی سیگریا Staphysagria استعمال کرائیں۔
  • جو بچے ضدی ہوں ان کے لئے کیمومیلا Chemomilla1000 مجرب نسخہ ہے۔
  • جو بچے اکیلے رہنے سے ڈرتے ہوں انہیں فاسفورس Phosphorus 30 استعمال کرنی چاہئے۔
  • جو بچے رات کو ڈر کر اُٹھ جائیں ان کو آرسینک Arsenic + اوپیم Opium+ ایکو نا ئٹ Aconite 30 ملا کر دیں۔ اللہ کے فضل سے عموماً فائدہ دیتی ہیں۔
  • حادثہ کے نتیجہ میں اگر دماغ پر چوٹ آجائے تو آرنیکا Arnica + نیٹرم سلف Natrum Sulph 1000 دینے سے اکثر فائدہ ہوتا ہے۔
  • اگر دماغ کا کچھ حصّہ ماؤف ہو جائے تو اوپیم Opium 1000 یا اس سے بھی اونچی طاقت کی ایک خوراک فوراً دیں۔
  • چوٹ کے بد اثرات باقی رہ جائیں تو ہیلی بورس نا ئیگر Helleborus Niger استعمال کر وائیں۔
  • بے ہوش کرنے والی دواؤں کے استعمال کے بعد جب مریض کو ہوش آنے پر متلی شروع ہو جائیں تو آرم میٹ Arum Met 200 فائدہ مند ہے۔ فا سفورس بھی زیرِ نظر رہے۔

(ہومیو پیتھی علاج بالمثل صفحہ867-868)

(بشریٰ نذیر آفتاب۔ سسکاٹون، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

فرینڈز تھیالوجیکل کالج کسومو کے طلباء اور اساتذہ کی احمدیہ مشن ہاؤس کسومو آمد

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 نومبر 2022