• 19 اپریل, 2024

بیعت کے تقاضوں کو پورا کرنے کا عہد

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جلسہ سالانہ فرانس کے موقع پر خطبہ جمعہ مورخہ 4۔اکتوبر 2019ء میں احباب جماعت کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا۔

آج ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم دنیا سے زیادہ آخرت کی فکر کرنے والے ہوں گے ،ہم خدا کے خوف اور اس کی خشیت اور اس کی محبت کو ہرچیز پر فوقیت دیں گے ،ہم تقویٰ کی باریک راہوں پر چلنے کی حتی المقدور کوشش کریں گے ،ہم اپنے دلوں میں دوسروں کے لئے نرمی پیدا کریں گے ،ہم آپس میں محبت اور بھائی چارے کو اس قدر بڑھائیں گے کہ یہ محبت اور بھائی چارہ ایک مثال بن جائے،عاجزی اور تواضع میں ہم بڑھنے والے بنیں گے،سچائی اور قول سدید ہماری ایک خصوصیت بن جائے گا کہ ہر شخص کہے گا کہ احمدی ہیں جو ہمیشہ سچ پر قائم رہتے ہیں سچ بولتے ہیں اور اس کے لئے بڑے سے بڑا نقصان بھی برداشت کرلیتے ہیں۔ دینی خدمات کے لئے ایسے سرگرم ہوں گے جو ایک مثال ہو گا اور اس کے لئے پہلے سے بڑھ کر خداتعالیٰ کے دین کے پیغام کو اپنے ماحول کے ہر شخص تک پہنچانے کی کوشش کریں گے ،ان کو بتائیں گے کہ حقیقی اسلام کیا ہے۔ اگر ہم اپنے عہد کو پورا کرنے والے بن گئے،ہماری زندگیاں اس کے مطابق گزرنے لگ گئیں تو یقیناً ہم نے عہد بیعت پورا کرلیا۔

پس آئیں آج ہم ان باتوں کے حصول کے لئے اپنا لائحہ عمل بنائیں۔آخرت کی فکر اور اللہ تعالیٰ کا خوف رکھنے والا سب سے پہلے اپنی عبادت کی حفاظت کی طرف توجہ کرتا ہے ،اس طرف دیکھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میری زندگی کا مقصد کیا رکھا ہے ۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالإِنْسَ إِلاَّ لِيَعْبُدُونِ (الذاریات:57)

(الفضل انٹرنیشنل 18،اکتوبر 2019ء)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14دسمبر 2019

اگلا پڑھیں

خطبہ جمعہ کا خلاصہ فرمودہ 13دسمبر 2019ء بمقام مسجد مبارک اسلام آباد