• 26 اپریل, 2024

براؤن چاول۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے زیادہ مفید

براؤن چاول کھانے سےشوگر لاحق نہیں ہوتی، سفید چاول کی نسبت براؤن چاول صحت کے لئے زیادہ مفید ہوتے ہیں۔چاول خوراک میں اہم جزو مانا جاتا ہےخاص طور پر ایشیائی باشندے چاولوں سے لذیذ کھانے بناتے ہیں اور میٹھے پکوانوں میں بھی ان کا استعمال کرتے ہیں۔ان غذاؤں میں زیادہ تر سفید چاول استعمال کیا جاتا ہے جو کہ براؤن چاول سے ہی نکلتا ہے۔جب چاول کی اوپری سطح کو چھیل دیا جاۓ تو اندر سے سفید چاول نکلتا ہے۔چاول سے کاربوہائیڈریٹس اور بھر پور غذائیت ہوتی ہے۔سفید چاول کی نسبت براؤن چاول زیادہ غذائیت اوربھر پور طاقت فراہم کرتا ہے۔ یہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے،دل کے دورے(اٹیک) سے بچاتا ہے اور ذیابیطس کو بڑھنے سے روکتا ہے۔فائبر کی فراہمی صحت کے لئے انتہائی اہم ہے۔یہ قبض سے روکتا ہے۔بلڈ پریشر،شوگر کے لیول کو بڑھنے سے روکتا ہےاور وزن کو متوازن رکھتا ہے۔فائبر دیگر بیکٹیریا سے بھی بچاتا ہے۔براؤن چاول میں فائبروافر مقدار میں پایا جاتا ہےجو کہ ان تمام شکایات سے تحفظ فراہم کرتا ہےاور ساتھ ہی کولن کینسر اور بریسٹ کینسر جیسے خطرناک امراض سے بھی بچاتا ہے۔سفید چاول کی نسبت براؤن چاول میں زیادہ فائبر موجود ہوتا ہے۔میگنیشیم جسمانی غذائیت کے لئے اہم خوراک ہےجس سے جسمانی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔یہ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہےاور پٹھوں کو اکڑنے سے بچاتا ہے اور جسمانی سیلز میں اضافہ کرتا ہے۔براؤن چاول میں قدرتی طور پر میگنیشیم کی طاقت بھی پائی جاتی ہےجو کہ صحت کے لئے انتہائی مؤثر ہے۔فائٹو نیوٹرینٹ دراصل پودوں میں پائے جاتے ہیں جس کے اندر زہریلےجراثیم سے بچنے کی طاقت ہوتی ہے۔براؤن چاول ایک بھرپور فائیٹو نیوٹرینٹ غذا ہے۔سفید چاول میں فائٹونیوٹرینٹ کی خاصیت موجودنہیں ہوتی۔براؤن چاول میں سفید چاول کی نسبت کم گلائسیمک انڈیکس پایا جاتا ہے۔گلائسیمک انڈیکس کا کم ہونا ذیابیطس مریضوں کے لئے بے حد مفید ہے کیونکہ یہ شوگر لیول کو بڑھاتی ہے۔براؤن چاول شوگر کے لیول کومتوازن رکھتے ہیں اور موٹاپے کی شکایت ہونے سےروکتے ہیں۔

(آن لائن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14دسمبر 2019

اگلا پڑھیں

خطبہ جمعہ کا خلاصہ فرمودہ 13دسمبر 2019ء بمقام مسجد مبارک اسلام آباد