• 27 اپریل, 2024

جلسہ سالانہ پرتگال2019ءکے موقع پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے خصوصی پیغام کا حصہ

اللہ آپ کو نظام خلافت کا وفادار بنائے

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ جلسہ سالانہ پرتگال2019ءکے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں فرماتے ہیں۔
آپ کو ىہ بات مد نظر رکھنى چاہىے کہ حضرت مسىح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کى بىعت مىں آنے کے بعد اللہ تعالىٰ کى طرف سے برکتوں اور نعمتوں مىں سے ایک جلسہ سالانہ کا قیام ہے۔ ىہ منفرد اجتماع ہمىں اپنے دلوں کو پاک کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے تاکہ ہم تقوىٰ مىں بڑھنے والے ہوں۔ ىہ جلسہ ہمىں اپنے روحانى اور اخلاقى معىار کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے دىن ىعنى اسلام کے متعلق علم کوبڑھانے کى توفىق دىتا ہے۔ اس طرح ہم زىادہ بہتر رنگ مىں خدا تعالىٰ اور اس کى مخلوق کے حقوق ادا کرنے والے ہوسکتے ہىں۔

جلسہ کے ان اىام مىں آپ اپنے اندر مکمل طور پر دنىا کى محبت کو ختم کردىں اور کلىۃً اللہ تعالىٰ کى محبت اور اس کے نبىﷺ کى محبت کو فوقىت دىں اور کوشش کرىں کہ خدا تعالىٰ کے قرب کو پانے والے ہوں۔

حضرت مسىح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اىسے لوگوں کے متعلق ناراضگى کا اظہار فرماىا ہے جو اس نىت کے ساتھ جلسہ مىں شامل نہىں ہوتے اور اپنى اصلاح کى کوشش نہىں کرتے۔

آپؑ نے اىک جگہ فرماىا ہے :مىں نہىں چاہتا کہ اس زمانہ کے سجادہ نشىنوں کى طرح اُن لوگوں کو جمع کروں جو مىرى بىعت مىں آتے ہىں تاکہ وہ دنىاوى امتىاز کو ظاہر کرىں۔بلکہ جس وجہ سے مىں بھىجا گىا ہوں اس کى علت غائى ىہ ہے کہ مىں اللہ کى مخلوق کى اصلاح کروں۔

اس لىے کثرت سے ذکر الٰہى کرتے رہىں اور جلسہ کى کارروائى کے دوران بھى، وقفہ مىں بھى اور راتوں کو بھى دعائىں کرتے رہىں۔ پختہ عہد کرىں کہ اے اللہ! ہم اس جلسے مىں نىک نىتى کے ساتھ شامل ہو رہے ہىں جس کا آغاز محض تىرے خدائى ارادے و تائىد سے ہوا تھا۔ ہم جلسہ مىں محض تىرى رضا حاصل کرنے کے لىے اور تىرے ذکر مىں بڑھنے کے لىے اورتىرى محبت کے حصول کى خاطرشامل ہورہے ہىں۔ ہمىں ان تمام برکات کا وارث بنا جو تو نے اس جلسہ کے لىے مختص کى ہىں۔ ہمارے اندر وہ پاک تبدىلى پىدا کر دے جو تو چاہتا ہے جس کے لىے تو نے اپنے سچے خادم حضرت محمد ﷺ کو اس دنىا مىں مبعوث فرماىا تاکہ ہم پر خلوص نىت کے ساتھ آپﷺ کى بىعت کرنے والوں مىں شامل ہو سکىں۔

جلسہ کے بعد آپ لوگ اپنے دنىاوى معاملات مىں مشغول ہو جائىں گے لىکن اس جلسہ مىں شامل ہونے کا تجربہ آپ کو تب ہى فائدہ دے سکتا ہے جب آپ دىنى امور کو دنىوى معاملات پر ترجىح دىں گے۔ مذہب کو ہمىشہ ترجىح دىں اور ہمىشہ ىاد رکھىں کہ ہر اىک احمدى کے ساتھ احمدىت، حضرت مسىح موعود علىہ الصلوٰۃ والسلام اور اسلام کى عزت وابستہ ہے۔

اللہ آپ سب کو حضرت مسىح موعود علىہ السلام کى تعلىمات پر عمل پىرا ہونے کى توفىق عطا فرمائے اور آپ کے جلسہ سالانہ کو کامىاب فرمائے اور آپ کو جلسے کى کارروائى سے فائدہ اٹھانے کى توفىق عطا فرمائے۔ اللہ آپ کو بىعت کے تقاضوں کو پورا کرنے والا بنائے اور ہمىشہ نظام خلافت کا وفادار بنائے۔ اللہ آپ کو اپنى زندگىوں مىں حقىقى تبدىلى لانے کى توفىق عطا فرمائے اور نىکى اور تقوىٰ مىں بڑھتے ہوئے انسانىت اور اسلام کا مددگار بنائے۔ اللہ کا فضل آپ سب کے شامل حال ہو۔ آمىن

(الفضل انٹرنیشنل 11۔اکتوبر 2019ء)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14دسمبر 2019

اگلا پڑھیں

خطبہ جمعہ کا خلاصہ فرمودہ 13دسمبر 2019ء بمقام مسجد مبارک اسلام آباد