• 21 مئی, 2024

سیرالیون کے مختلف ریجنز میں انصاراللہ کے اجتماعات

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مؤرخہ 13؍نومبر کو سیرالیون کی بعض مجالس کو اپنا اپنا سالانہ ریجنل اجتماع منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ ان اجتماعات کی مختصر رپورٹ اور تصویری جھلکیاں قارئین کے لئے پیشِ خدمت ہیں۔

میامبا ریجن

مکرم انصر محمود صاحب ریجنل مبلغ میامبا ریجن تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 13 نومبر 2021ء کو مجلس انصار اللہ میامبا ریجن کو اپنا سالانہ اجتماع بمقام Sembehun مسجد بیت البشیر میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ

سال ِ نو کے آغاز کے ساتھ ہی سالانہ نصاب مقرر کرکے تمام مجالس کو بھجوا دیا گیا تھا اور اکثر مجالس نے باقاعدہ تیاری کے ساتھ دورانِ سال اپنے اپنے اجتماعات منعقد کئے۔

اجتماع کے انعقاد سے قبل ریجنل مجلسِ عاملہ کی متعدد میٹنگز کی گئیں اور شعبہ جات تقسیم کرکے باقاعدہ تیاری شروع کردی گئی۔ اجتماع کے انعقاد سے قبل حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں دعائیہ خطوط لکھے گئے اور صدقات بھی ادا کئے گئے۔

اجتماع کے دن کا آغاز باجماعت نماز تہجد سے کیا گیا. تمام مجالس سے 5،5 انصار کو بلایا گیا تھا. 10 بجے اجتماع کا آغاز ہوا. مکرم الفا دین مامبو مرکزی مہمان تھے. تلاوت محترم ابراہیم سانکو صاحب نے کی اس کے بعد محترم سلیمان ہال ناظم انصار اللہ میامبا ریجن نے انصار کا عہد دہرایا اور پھر علمی مقابلہ جات کا باقاعدہ آغاز ہوا.

ان مقابلہ جات میں تلاوت ، حفظ قرآن ،تقاریر اورحفظ خلافت جوبلی ادعیہ شامل تھے۔

نمائندہ انصار اللہ محترم الفا دین مامبو صاحب نے نماز اور تربیت کے حوالے سے نصائح کیں. آخر پر خاکسار نے تمام مہمانوں اور انصار کا اس اجتماع کا حصہ بننے پر شکریہ ادا کیا.اور تمام انصار کو اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی طرف توجہ دلائی. اختتامی دعا کے بعد انصار کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا اور بعد ازاں نماز ظہر ادا کی گئی.

اجتماع کی حاضری 42 تھی۔

بو ریجن

مکرم مبارک احمد گھمن صاحب قائمقام ریجنل مبلغ ساؤتھ ریجن تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 13 نومبر 2021 ء کو مجلس انصار اللہ ساؤتھ ریجن کو اپنا سالانہ اجتماع بمقام مسجد بیت الناصر Bo Town منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ

پروگرام کا باقاعدہ آغاز دن دس بجے مکرم James Beah Sawaray ریجنل ناظم کی صدارت میں تلاوت قرآنِ کریم و ترجمہ سے ہوا۔ جس کے بعد مکرم مولوی عبداللطیف بائیاں صاحب نے قصیدہ پیش کیا۔ خاکسار (مبارک احمد گھمن ) نے اوپننگ ایڈریس میں انصارللہ کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور ایک مثالی ناصر بننے کی نصیحت کی۔

اس کے بعد ہونے والی تقاریر میں مالی قربانی کی اہمیت کے بارہ میں بتایا گیا اور نماز باجماعت کی اہمیت قرآن و سنت کی روشنی میں بیان کی گئی۔ دعا کے ساتھ یہ پہلا سیشن ختم ہوا اور اس کے بعد علمی مقابلہ جات کروائے گئے جن میں تلاوت، تقاریر، حفظ خلافت جوبلی ادعیہ، کوئز خطباتِ امام اور دینی معلومات کے مقابلہ جات شامل تھے۔

نمازِ ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد ایک مختصر اختتامی تقریب ہوئی جس میں پوزیش لینے والے انصار میں انعامات تقسیم کئے گئے۔روانگی سے قبل تمام شاملین کے لئے ظہرانے کا انتظام کیا گیا۔ اس بابرکت پروگرام کی کل حاضری 60 ؍ رہی اور 9 سرکٹس سے انصار شامل ہوئے۔

پورٹ لوکو ریجن

مکرم سفیر احمد صاحب ریجنل مبلغ پورٹ لوکو ریجن تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 13 نومبر 2021 ء کو مجلس انصار اللہ پورٹ لوکو ریجن کو اپنا سالانہ اجتماع اولڈ پورٹ لوکو مسجد میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ

مکرم محمد سانکو صاحب ممبر مرکزی عاملہ اس اجتماع کے مہمانِ خصوصی تھے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز دن دس بجے تلاوت قرآنِ کریم و ترجمہ سے ہوا ۔عملی مقابلہ جات میں تلاوت، اذان، حفظِ قرآن، اور دینی معلومات کے مقابلہ جات شامل تھے۔ پوزیشن لینے والے انصار کو انعامات سے نوازا گیا۔ دعا کے ساتھ اس بابرکت پروگرام کا اختتام ہوا۔ نمازِ ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد شاملین کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔ اجتماع کی کل حاضری 51 ؍ رہی۔

روکوپر ریجن

مکرم ذیشان محمود صاحب قائم مقام ریجنل مشنری روکوپر تحریر کرتے ہیں کہ
محض اللہ تعالی کے فضل سے روکوپر ریجن سیرالیون کو مورخہ 13 نومبر 2021 بروز ہفتہ بمقام احمدیہ مسلم سیکنڈری سکول، روکوپر اپنا اجتماع منعقد کرنے کی توفیق حاصل ہوئی۔

اجتماع کی تیاری سے قبل زعیم انصار اللہ ریجن نے سرکٹ مشنریز کے ساتھ علیحدہ علیحدہ میٹنگ کی جس میں تمام انتظامی امور طے کئے گئے۔

اجتماع کے روز صبح 9 بجے سکول کے احاطہ میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ نیشنل عاملہ مجلس انصار اللہ سیرالیون سے نائب صدر مجلس صاحب بطور مہمان خصوصی تشریف لائے۔

تلاوت، عہد اور نظم کے بعد محترم موسی کے ڈی محمود صاحب ریجنل صدر روکوپر نے استقبالیہ خطاب کیا جس کے بعد مہمان خصوصی صاحب نے افتتاحی خطاب فرمایا اور دعا کروائی۔ دوسرے سیشن میں درج ذیل دو تقاریر ہوئیں۔

  • تربیت اولاد میں انصار اللہ کا کردار از مولوی شیخو کمارا کامبیا سرکٹ
  • جماعت احمدیہ میں مجلس انصار اللہ کا کردار از خاکسار

اس کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں لذیذ ظہرانہ پیش کیا گیا۔

تیسرے سیشن میں علمی مقابلہ جات منعقد کئے گئے جن میں تلاوت، اذان، دینی معلومات، حفظ قرآن، حفظ صلاۃ، حفظ عہد شامل تھے ۔

نماز ظہر اور عصر سکول کی مسجد میں جمع کر کے ادا کی گئیں جن کے بعد آخری سیشن میں محترم ابراہیم مانسیرےصاحب ریجنل زعیم انصار اللہ نے رپورٹ پیش کی اور پھر پوزیشن حاصل کرنے والے انصار میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

جس کے بعد مہمان خصوصی جناب نائب صدر انصار اللہ نے خطاب فرمایا اور دعا سے یہ بابرکت اجتماع اختتام پذیر ہوا۔

کل حاضری 45؍ رہی۔

(رپورٹ: عبدالہادی قریشی ۔ نمائندہ الفضل آن لائن سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 دسمبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ