• 5 مئی, 2024

ولادت باسعادت

مکرم عمران احمد ابن ناصر احمد صاحب شکاگو سےتحریر کرتے ہیں:
خدا تعالیٰ نے فضل فرماتے ہوئے، خاکسار کو 12 اکتوبر 2021ء کو بیٹا عطا کیا ہے۔ اس کا نام موسیٰ مودود احمد رکھا گیاہے۔ اس نام میں ایک حکمت پوشیدہ ہے۔ حاجی محمد موسیٰ صاحب بچے کے پڑ دادا مکرم ناصر احمد کے دادا تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جیّد صحابہ میں سے تھے۔ اسی طرح مکرم مودود احمد بچے کے نانا تھے۔اس طرح بچے کے نام سے خاندان کے بزرگوں کو یاد رکھا گیا ہے۔ دعا ہے کہ بچے میں بزرگوں کی اعلیٰ خصوصیات جمع ہو جائیں۔

احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالی نو مولود کو صحت و سلامتی ،تندرستی اور درازی عمر سے نوازے۔ نیک خادم دین بنائے۔ والدین کا قرة العین بنائے۔ جماعت اور خلیفہ وقت کا معاون اور مددگار بنائے۔ آمین

(ادارہ کی طرف سے مبارکباد قبول کریں)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 دسمبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ