• 21 مئی, 2024

ریجن ممباسہ کینیا میں تربیتی کلاس کا انعقاد

مجلس خدام الاحمدیہ ممباسہ ریجن کو صدر خدام الاحمدیہ، کینیا کی اجازت اور تعاون سے 4مجالس بنام کاجوواجے (Kajuwaje)، ممباسہ (Mombasa)، مریاکانی (Mariakani) اور نزوْوُوْنی (Nzovuni) میں ماہ اکتوبر و نومبر، 2021ء کے مختلف دِنوں میں یومیہ تربیتی کلا سز کے انعقاد کی توفیق ملی۔ فَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ ذٰلِک

ان کلاسز میں ریجنل قائد مکرم و محترم حسن کوئی صاحب، ممباسہ ریجن اور ریجنل مبلغ سلسلہ مکرم و محترم بشارت طاہر صاحب، ممباسہ ریجن کے علاوہ دیگر عاملہ کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ ان کے علاوہ ۴ مجالس سے کل 96خدام و اطفال نے شرکت کی توفیق پائی۔ فَجَزَاہُمُ اللّٰہُ اَحسَن الجَزَاء

ان کلاسز کا دورانیہ صبح 10بجے تا دوپہر2 بجے تک تھا۔ کلاس کے لئے ایک پروگرام ترتیب دیا گیا اور مندرجہ ذیل موضوعات پہ حاضرین کے علم میں اضافہ کیا گیا:
تلاوتِ قرآن کریم، عہد اطفال الاحمدیہ، خدام الاحمدیہ، جماعتی و تنظیمی نظام، مالی نظامِ جماعت، قرآنِ کریم سیکھنے اور سکھانے کی اہمیت، نماز پنجگانہ کی اہمیت، جماعتی عقائد اور اختلافی مسائل۔

آخر پہ محافل سوال و جواب منعقد کی گئیں۔ خاص کر مجلس ممباسہ میں ان پروگرامز کے علاوہ ایک ایم ٹی اے ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ اسکے بعد نماز باجماعت اور طعام کے ساتھ ان پروگرامز کا اختتام ہوا۔ فَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ ذٰلِک

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان پروگرامز کے دور رس نتائج نکالے احبابِ جماعت کے علم و عمل کی قوت کو بڑھائےنیز ان کا سلسلہ احمدیہ اور خلافتِ حقہ سے سچا اخلاص و وفا کا تعلق قائم رکھے۔ آمین ثم آمین

(احمد عدنان ہاشمی۔ نمائندہ الفضل آن لائن، کینیا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 دسمبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ