• 18 مئی, 2025

دعا کا تحفہ

سفر کی خوفناک رات میں دُعا

حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سفر میں رات درپیش ہوتی تو یہ دُعا کرتے:

یَا اَرْضُ رَبِّیْ وَ رَبُّکِ اللّٰہُ اَعُوْذُ بِاللّٰہ ِ مِنْ شَرِّکِ وَ شَرِّ مَا فِیْکِ وَ شَرِّ مَا خَلَقَ فِیْکِ وَ مِنْ شَرِّ مَا یَدُبُّ عَلَیْکِ اَعُوْذُ بِاللّٰہ ِ مِنْ اَسَدٍ وَّ اَسْوَدَ وَمِنَ الْحَیَّۃِ وَالْعَقْرَبِ وَمِنْ سَاکِنِ الْبَلَدِ وَمِنْ وَّالِدٍ وَّ مَا وَلَدَ

(ابو داؤد کتاب الجہاد)

ترجمہ: اے زمین! میرا اور تیرا ربّ اللہ ہے۔ مَیں تیرے شرّ سے اور تیرے اندر موجود شرّ اور جو بھی اُس نے تجھ میں پیدا کیا اُس کے شرّ سے اللہ کی پناہ میں آتاہوں اور جوجاندار تجھ پررینگتے ہیں اُن کے شر سے۔ مَیں شیر اور خوفناک اژدہے نیز ہر قسم کے سانپ اور بچھو سے اور اِس شہر کے رہنے والوں اور ہروالد اور اُس کی اولاد سے بھی اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ107-106)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

مسلم خواتین کی میراث

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 دسمبر 2022