• 27 اپریل, 2024

فقہی کارنر

سجدۂ تعظیمی کی ممانعت

حضرت محمد صادق ؓ صاحب لکھتے ہیں:
کشمیر سے ایک احمدی لمبے قد کا غریب آدمی نہایت اخلاص کے ساتھ اپنے گاؤں سے قادیان تک سارا راستہ پیدل چلتے ہوا آیا کرتا تھا۔ ۔۔۔۔وہ ایک دفعہ قادیان میں آیا ہوا تھا جبکہ حضرت مسیح موعودؑ ایک صبح سیر پر جانے کے واسطے باہر تشریف لائے۔ چوک میں وہ کشمیری بھی کھڑا تھا۔ جب اس نے حضرت صاحبؑ کو دیکھا تو فرطِ محبت میں روتا ہوا آپؑ کے پاؤں پر سر رکھ دیا۔ آپؑ نے جھک کر اسے اُٹھا یا اور فرمایا۔ یہ ناجائز ہے۔ انسان کو سجدہ نہیں کرنا چاہئے۔

(ذکرِ حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ206 – 207)

(داؤداحمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

درخواستِ دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 جنوری 2022