• 25 اپریل, 2024

فقہی کارنر

خادمِ شریعت فن جائز ہے

ایک شخص نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سوال کیا تھا کہ کیا عکسی تصویر لینا شرعاً جائز ہے؟

فرمایا:
’’یہ ایک نئی ایجاد ہے، پہلی کتب میں اس کا ذکر نہیں۔ بعض اشیاء میں ایک من جانب اللہ خاصیت ہے جس سے تصویر اُتر آتی ہے۔ اگر اس فن کو خادمِ شریعت بنایا جاوے تو جائز ہے۔‘‘

(بدر 24 تا 31؍دسمبر 1908ء صفحہ5)

(مرسلہ: داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

آئرلینڈ میں چودھویں نیشنل بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 جنوری 2023