• 20 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

سوتے وقت کی دعا

حضرت ابو ہریرہؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بستر پر جاؤ تو اسے جھاڑو پھر یہ دُعا پڑھ کر سویا کرو:

بِا سْمِکَ رَبِّیْ وَضَعْتُ جَنْبِیْ وَ بِکَ اَرْفَعُہٗ اِنْ اَمْسَکتَ نَفْسِیْ فَارْحَمْھَا وَ اِنْ اَرسَلْتَھَا فَاحْفَظھَا بِمَا تَحْفَظُ بِہٖ عِبَادَکَ الصَّالِحِینَ

(بخاری کتاب الدعوات باب)

ترجمہ: اے میرے ربّ! تیرے نام کے ساتھ مَیں بستر پر پہلو رکھتا ہوں اور تیرے نام کے ساتھ ہی اسے اٹھاؤں گا۔اگر تو نے میری روح قبض کر لی تو اس سے رحمت کا سلوک کرنا اور اگر تو نے اسے واپس کیا تو اس کی حفاظت کرنا جس طرح تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت کرتا ہے۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ11)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

آئرلینڈ میں چودھویں نیشنل بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 جنوری 2023